Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے لئے بین المذاہب دعائیہ اجتماع

by | Feb 21, 2023

نئی دہلی: 21 فروری : بھارت کے مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے دہلی میں ترکیہ کے سفارت خانے میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے ایک بین المذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی اور مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کی عوام کی جانب سے ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ دعائیہ جلسہ انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم (آئی ایم سی ایف) کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بھارت میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب فرات صانل بھی موجود تھے۔

ترکی کے سفیر عزت مآب فرات صانل نے کہا کہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جو تباہی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے بھارت کے کئی ریاستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے یہ 10 متاثرہ علاقے اتنے ہی بڑے ہیں جتنی کہ یہ ریاستیں یا خطہ۔ زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ حکومت ہند اور ب بھارت کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے عزت مآب سفیر نے کہا کہ ہم بھارت کی مودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے “مشن دوستی” کے تحت ترکیہ کو جس طرح کی مدد فراہم کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر نہ صرف ترکیہ اور شام کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں بلکہ ہر ممکن مدد بھی کی جارہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے جنرل سکریٹری اور اس تعزیتی اجلاس کے آرگنائزر سینئر صحافی انظرالباری نے کہا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے، اگر انسان بروقت چوکنا ہو جائے تو بڑے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں زلزلہ زدگان کی مدد کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد مودی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مدد کو سراہتے ہوئے انظرالباری نے سبھی سے اپیل کی کہ لوگ دل کھول کر زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں، تاکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگیاں واپس پٹری پر آسکیں۔

اس موقع پربھارتیہ سرو دھرم سنسد کے قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہا کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کہیں بھی آ سکتی ہیں، انسانیت ہمارے لئے اہم ہے، یہ بھارت کی پہچان بھی ہے۔ سرو دھرم سنسد متاثرہ لوگوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنت سماج کے لوگ زلزلہ متاثرین سے اظہار تعزیت کے لئے ترکی جانے پر غور کر رہے ہیں۔

اس دعائیہ اجلاس میں عیسائی پیشوا فادر سیباسٹین نے انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم اور بھارتیہ سرو دھرم سنسد کا مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا جسے بعد میں آئی ایم سی ایف کے جنرل سکریٹری اور کنوینر نے ترکی کے سفیر کو سونپا۔

قرآن کریم ایجوکیشن سوسائٹی کے سربراہ مولانا محب اللہ ندوی، مشہور شیعہ اسکالر مولانا سید افروز مجتبیٰ نقوی، جامعہ ہمدرد کے شعبہ اسلامیات کے ڈاکٹر ارشد حسین، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے پیرزادہ صوفی انفال احمد نظامی، آریہ سماج کے سوامی سمپورنانند مہاراج ، دگمبر سماج کے یوگ بھوشن، رویداس پنتھ کے ویر سنگھ ہتکاری جی مہاراج اور سکھ مذہب کے سردار پرمیت سنگھ چڈھا، آئی ایم سی ایف کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مظفر علی، ہیومن ویلفیئر کونسل کے سید احمد عبداللہ وغیرہ نے شرکت کی اور زلزلہ متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

اس دوران انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم اور قرآن کریم ایجوکیشن سوسائٹی نے بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ترکی کے سفیرعزت مآب فرات صانل کو امدادی رقم سونپی۔ مسلم مذہبی رہنما اور پارلیمنٹ اسٹریٹ کے امام مولانا محب اللہ ندوی نے پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا کی، اسی طرح قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج نے بھارتیہ سرو دھرم سنسد کی جانب سے خصوصی دعا کی۔ تعزیتی اجلاس کے کنوینر، انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عبدالواحد تھے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...