ممبئی : ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اوقات بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ خبر کے مطابق ٹریڈنگ کا وقت شام ۵؍بجے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ خبر بدھ کے روز ایک کاروباری چینل کے حوالے سے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجارتی اوقات میں توسیع کے لیے مارکیٹ کے شرکاء کے ساتھ ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل، مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے ۲۰۱۸ء میں تجارتی اوقات بڑھانے کے لیے ایک فریم ورک جاری کیا تھا۔
فی الحال اسٹاک مارکیٹ میں صبح سوا نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک ٹریڈنگ ہوتی ہے۔
ملک کا سب سے بڑا اسٹاک ایکسچینج نیشنل اسٹاک ایکسچینج ایکویٹی سیگمنٹ میں تجارتی اوقات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ تجارتی اوقات میں توسیع کی بات ہو رہی ہے۔
پچھلے مہینے سیبی نے ایک ہدایت جاری کی تھی اور اسٹاک ایکسچینج کو کہا تھا کہ ٹریڈنگ میں کسی بھی رکاوٹ کی اطلاع تمام متعلقہ افراد کو ۱۵؍منٹ کے اندر دی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ سیبی نے بعض حالات میں تجارتی اوقات میں توسیع کے حوالے سے بھی ہدایات دی تھیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اوقات کو پانچ بجے تک کرنے کے بارے میں اسٹاک مارکیٹ میں لوگوں کی رائے بٹی ہوئی ہے ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اچھا قدم ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ موجودہ ٹائمنگ ہی بہتر ہے ۔ کچھ اسٹا ک بروکر کا کہنا ہے کہ
سیبی کا کہنا ہے کہ، اگر کسی تکنیکی وجہ یا کسی اور وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ روک دی جاتی ہے، تو یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام مارکیٹ کے شرکاء کو اس کے بارے میں مطلع کیا جائے، بلکہ ضرورت پڑنے پر تجارتی اوقات میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ . یہ انٹرا ڈے پوزیشنز کو آسانی سے طے کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...