امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستانی نژاد امریکی اجے بنگا کو ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد کیا ہے۔ بگا ماسٹر کارڈ کے پہلے سی ای او تھے۔ بنگا کی نامزدگی سے ایک ہندوستانی کو بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں کے حوالے سے اہم تجربے کو قرار دیتے ہوئے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔
فی الحال پرائیویٹ ایکویٹی فرم جنرل اٹلانٹک کے وائس چیئرمین ہیں، ان کے پاس ۳۰؍ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، وہ ماسٹر کارڈ اور امریکن ریڈ کراس، کرافٹ فوڈز اور ڈاؤ انکارپوریشن کے بورڈز میں مختلف کردار ادا کر چکے ہیں۔ وہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے پہلے شخص ہیں جنہیں ورلڈ بینک کے صدر کے کردار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اجے بنگا نے دہلی یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس کیا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایم احمد آباد سے مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اجے بنگا کو بینکنگ سیکٹر میں ان کے کام کے لیے سال ۲۰۱۶ء میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ کے مقرر کردہ ڈیوڈ مالپاس نے جون میں ۱۸۹؍ملکوں میں غربت میں کمی ایجنسی کی قیادت کرنے والے اپنے کردار سے دستبردار ہونے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ ان کی پانچ سالہ مدت اپریل ۲۰۲۴ء میں ختم ہونی تھی۔