Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی شرکت ۳۴؍ماہ میں سب سے کم

by | Feb 24, 2023

ممبئی : اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ میں اضافے کا براہ راست اثر خوردہ سرمایہ کاروں کی شرکت پر پڑتا ہے۔ مقامی مارکیٹوں میں انفرادی سرمایہ کاروں کا حصہ گزشتہ ماہ ۳۴؍ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ این ایس ای پر مسلسل آٹھویں مہینے بھی فعال تاجروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ جنوری میں سینسیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔
این ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق، خوردہ سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ کیش مارکیٹ میں روزانہ اوسطاً ۲۲؍ہزار ر کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔  یہ مارچ ۲۰۲۰ء کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ یہ فروری ۲۰۲۱ء کی ۵۸؍ہزارکروڑ کے عروج سے یہ اب ۶۱؍فیصد کم ہوگیا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکس چینج پر مسلسل ۸؍ویں مہینے فعال تجارتی کھاتو ںمیں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکس چینج پر فعال تجارتی کھاتوں کی تعداد دسمبر ۲۰۲۲ء کے مقابلے جنوری میں ۳؍فیصد کم ہوکر ۳۴؍ملین ہوگئی ۔ اس معاملے میں لگاتار آٹھویں مہینے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ پچھلے سال جون میں یہ تعداد ۳ء۸؍کروڑ کروڑ تھی۔ تحقیق کے سربراہ، ایل کے پی سیکیورٹیز ایس۔ رنگناتھن نے کہا کہ موجودہ ماحول کشیدہ ہے۔ ایسی صورت حال میں مارکیٹ میں زندہ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ خوردہ سرمایہ کاروں میں اتنا صبر نہیں ہے۔ انہوں نے خوردہ سرمایہ کاروں کی شرکت میں کمی کی تین وجوہات درج کیں۔کوویڈ کے دور میں، جنہوں نے آسانی سے پیسہ کمانے کے لیے شیئر ٹریڈنگ شروع کی تھی اب انہیں ماحول سازگار نہیں لگ رہا ہے اسلئے وہ اب میدان چھوڑ رہے ہیں۔
پچھلے ایک سال سے، سینسیکس اور نفٹی سمیت کسی بھی انڈیکس نے کوئی منافع نہیں دیا ہے۔ اس نے خوردہ سرمایہ کاروں کو بہت مایوس کیا۔جن لوگوں کا کاروبار کووڈ پابندیوں کی وجہ سے ٹھپ ہو گیا تھا یا ان کی ملازمتیں ختم ہو گئی تھیں وہ اپنے اپنے کام پر واپس آ گئے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...