نئی دہلی: ہندوستان کی گھریلو کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ ۱۰؍مہینوں میں ۱۶؍ فیصد کی متاثر کن اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اپریل ۲۰۲۲ء سے جنوری ۲۰۲۳ءکے دوران کوئلے کی پیداوار ۶۹۸ء۲۵؍ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ کیپٹیو/کمرشل مائنز کی پیداوار میں ۳۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوئلہ کی وزارت نے ۲۰۲۵ء تک ۱ء۳۱؍ بلین ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں کوئلے کی ملکی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ کوئلے کی پیداوار ۲۰۔۲۰۱۹ء میں ۷۳۰؍ (ملین ٹن) سے بڑھ کر موجودہ مالی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء میں کوئلے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی کوئلے کی کل پیداوار میں اپریل ۲۰۲۲ء سے جنوری ۲۰۲۳ء تک ۶۹۸؍ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ ۱۶؍فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کول انڈیا لمیٹڈ کی اپنی پیداوار بھی گزشتہ ۱۰؍ مہینوں کے دوران ۴۷۸؍ملین ٹن سے تقریبًٓ ۱۵؍فیصد بڑھ رک ۵۵۰؍ملین ٹن ہو گئی ہے۔ کوئلے کی پیداوار میں اضافے سے بجلی کی کھپت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کوئلے کی مانگ میں اضافے کو روکنے میں مدد ملی ہے۔
وزارت کوئلہ نے مالی سال ۲۰۲۵ء کے لئے ۱ء۳۱؍ بلین ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسی طرح مالی سال ۳۰؍تک ۱ء۵؍بلین ٹن تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ وزارت مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کوئلے کی نئی کانیں شروع کرنے اور اس وقت کام کرنے والی کانوں میں کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ کیپٹیو اور کمرشل کوئلے کی کانوں سے پیداوار میں اپریل ۲۰۲۲ء سے جنوری ۲۰۲۳ء کے دوران ۱۷ملین ٹن کے مقابلے میں ۳۰؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔