Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اڈانی ہنڈن برگ کیس: سپریم کورٹ کے سوالات ، سیبی اور پینل مانگے گا جواب

by | Mar 2, 2023

نئی دہلی : اڈانی ہنڈن برگکیس میں سپریم کورٹ نے آج ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ۶؍ارکان پر مشتمل ہوگی۔ عدالت نے اس کمیٹی کو ۲؍ ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے حصص کی قیمتوں میں شدید گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے کئی سوالوں کے جواب تلاش کرے گی۔ جانئے یہ سوالات کیا ہیں۔
پہلا سوال
: موجودہ حالات کیا ہیں اور وہ کون سی وجوہات تھیں جن کی وجہ سے حصص میں اتنی کمی آئی؟
دوسرا سوال: سرمایہ کاروں کی آگاہی بڑھانے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔
تیسرا سوال: کیا اڈانی گروپ یا کسی اور کمپنی سے متعلق کیس میں سسٹم کی خرابی ہوئی ہے؟
چوتھا سوال: قواعد سے متعلق فریم ورک کو کیسے مضبوط کیا جا سکتا ہے؟
پانچواں سوال: کیا ۲۵؍ فیصد پبلک شیئر ہولڈنگ کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
چھٹا سوال: کیا اسٹاک کی قیمتوں کو من مانی کنٹرول کیا گیا ہے؟
سپریم کورٹ کا کیا حکم ہے؟
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سیبی اس پورے معاملے کی جانچ کرے گا اور سیبی سمیت دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں اس ماہر پینل کی مدد کریں گی۔ اس کمیٹی میں کے وی کامتھ، نندن نیلیکانی، او پی بھٹ، جے پی دیو دت اور سوما شیکھر سندریسن شامل ہوں گے، اس پینل کی سربراہی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ابھے منوہر سپرے کریں گے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...