آر بی آئی نے ایمیزون پر عائد کیا جرمانہ

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیا نے ایمیرزون کی ایک سبڈری کمپنی ’ایمیزون پے‘ پر ۳ کروڑ کا جرمانہ لگایا ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ایمیزون پے نے کچھ اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اس پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے اس معاملے میں کمپنی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ جواب ملنے کے بعد ریزرو بینک نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ریزرو بینک کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ’ایمیزون پے‘ پرپری پیڈ مینجمنٹ انسٹرومنٹس اور کے وائی سی سے متعلق کچھ دفعات کی عدم تعمیل پر ۳؍کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ ریزرو بینک نے واضح کیا کہ یہ کارروائی کچھ اصولوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تاہم، یہ کمپنی کے کسی بھی صارف کے ساتھ کسی بھی لین دین یا معاہدے کو متاثر نہیں کرے گا۔
اس کے ساتھ، ریزرو بینک نے کہا کہ اس اطلاع کے ساتھ کہ کمپنی ’ کے وائی سی‘سے متعلق قواعد کو پورا نہیں کر رہی ہے، اسے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے دیئے گئے جواب کے بعد معلوم ہوا کہ کمپنی قواعد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس بارے میں ایمیزون نے کچھ نہیں کہا ہے ۔ویسے اس جرمانے سے دیگر تمام ڈیجیٹل لین دین والی کمپنیوں کو بھی ایک سبق ملا ہے کہ آر بی آئی اس معاملے میں بہت سخت ہے۔ دیگر کمپنیاں ابھی سے اپنے سارے کاغذات تیارکررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *