Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بھاجپا لیڈر کے ہولی ملن پروگرام میں مولانا ارشد مدنی کی شرکت،۰کہا مذہب سے اوپر انسانیت کا معاملہ ہو

by | Mar 6, 2023

دیوبند: (سمیر چودھری)
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی بی جے پی لیڈر کی رہائش پر منعقد ہولی ملن پروگرام میں پہنچے۔ اس دوران مولانا مدنی نے کہا کہ ہم سب ایک ماں باپ کی اولاد ہیں، ہمیں آپسی بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کا معاملہ ہونا چاہیے۔
مولانا نے کہا کہ ہماری ہزاروں سال پرانی تاریخ جس میں ہم دیہاتوں میں محبت سے رہتے تھے، کو زندہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کی مذمت کرتے ہیں جو آپس میں نفرتیں پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے سے پیش آنا چاہیے۔ ہم یہ پیغام دیتے رہے ہیں اور جب تک زندہ رہیں گے دیتے رہیں گے۔ انہوں نے ہولی ملن پروگرام میں مدعو کرنے پر کرنل راجیو کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس دوران بی جے پی لیڈر کرنل راجیو نے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ مولانا ارشد مدنی ایک چھوٹی سی دعوت پر ہولی ملن پروگرام میں آئے، کرنل نے کہا کہ اس طرح ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کرنے سے ہی بھائی چارہ بڑھے گا۔ اور دونوں فرقوں کے درمیان نفرت کی فضا پروان چڑھ رہی ہے، اسے بھی دور کیا جا سکتا ہے۔
اس دوران کلدیپ سنگھ پنڈیر، نیرج رانا، راجپال سنگھ، ٹھاکر حکم سنگھ، بلو، اشوک دھیمان، رام بھروس، ببلی سنگھ، دھرم پال سنگھ وغیرہ موجود تھے۔واضح ہو کہ دہلی میں مولانا محمود مدنی کی زیرقیادت جمعیتہ کے اجلاس میں مولاناارشد مدنی کے اوم اللہ اور حضرت آدم و منو کے تعلق سے دیئے گئے بیان سے کئی ہندو تنظیموں میں ناراضگی دیکھی گئی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...