پٹنہ: ریلوے میں مبینہ زمین کے عوض نوکری دینے کے گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کی کارروائی کے بعد لالو پرساد یادو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی نچلی سطح کی سیاست قرار دیا ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے لکھا ’’ہم نے ایمرجنسی کا سیاہ دور بھی دیکھا ہے۔ ہم نے اس وقت بھی لڑائی لڑی تھی۔ بے بنیاد اور بدلے کی نیت سے درج کئے گئے معاملوں میں میری بیٹیوں، ننہے منے نواسوں اور حاملہ بہو کو بھاجپائی ای ڈی نے 15 گھنٹے تک بیٹھا کر رکھا۔ کیا بی جے پی اتنی نچلی سطح پر اتر کر ہم سے سیاسی لڑائی لڑے گیانہوں نے انتباہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف ان کی نظریاتی لڑائی رہی ہے اور رہے گی۔ ان کے سامنے انہوں نے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور ان کے خاندان اور پارٹی کا کوئی بھی شخص ان کی سیاست کے سامنے نہیں جھکے گا۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...