Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

معروف صحافی وید پرتاپ ویدک انتقال کر گئے

by | Mar 15, 2023

نئی دہلی، 14 مارچ معروف صحافی اور مصنف وید پرتاپ ویدک کا منگل کو دارالحکومت سے متصل گروگرام میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ان کی عمر 78 برس تھی مسٹر ویدک پوری طرح صحت مند تھے ان کے پرسنل اسسٹنٹ کے مطابق وہ صبح نو بجے کے قریب ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے باتھ روم میں گرے بعد میں انہیں باتھ روم کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا گیا اور اس کے فوراً بعد انہیں گھر کے قریب واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات اندور میں ادا کی جائیں گی۔مسٹر ویدک 30 دسمبر 1944 کو اندور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی، دہلی سے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی۔ انہوں نے تقریباً چار سال دہلی میں پولیٹیکل سائنس بھی پڑھایا۔ وہ فلسفہ اور سیاسیات میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔ راجندر ماتھر، پربھاش جوشی کی نسل کے آخری شخصیت تھے۔ مسٹر ویدک نے افغانستان پر تحقیق کی اور 50 سے زیادہ ممالک کا سفر کیا۔مسٹر ویدک، جو نیوز ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا، نوبھارت ٹائمز، جن ستا میں اعلیٰ ادارتی عہدوں پر فائز رہے، 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد حافظ سعید کا انٹرویو لینے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ حافظ سعید کے انٹرویو کے بعد پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی اور دو اراکین پارلیمنٹ نے انہیں گرفتار کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ اس پر مسٹر ویدک نے بڑی جرآت سے کہا تھاکہ ‘صرف دو ایم پیز ہی نہیں، پورے 543 ایم پیز کو ‘اتفاق رائے’ سے قرارداد پاس کرکے مجھے پھانسی پر لٹکانا چاہیے۔ میں ایسی پارلیمنٹ پر تھوکتا ہوں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...