Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسجد نبوی ﷺمیں افطاری کے دسترخوان پر

by | Mar 25, 2023

احتشام الحق، مظاہری
مقیم حال مدینہ منورہ
آج الحمدللہ مسجد نبویﷺ مدینہ منورہ میں پہلے روزہ کے افطار کی سعادت نصیب ہوئی عصر کی نماز کے فورا بعد وقت سے کچھ پہلے حرم نبوی میں داخل ہوا ہر جانب افطار کے دسترخوان لگے ہوئے تھے روضہ اقدسﷺ کے سامنے روزانہ کی نشست سنبھالی اور تلاوت میں مشغول ہوگیا، ہر طرف ٹھنڈا ماحول، معتمرین و زائرین کے اژدہام کے ساتھ بہاروں کا سماں تھا… وہ بہاریں جو خزاں سے دور ہیں،ہر طرف نور ہی نور تھا۔ نور کی خیرات بٹ رہی تھی، اور رحمت کی رم جھم برس رہی تھی، آفتاب کی تمازت بھی رحمت کی شبنم محسوس ہورہی تھی،،اور کیوں نہ ہو، اس ارضِ مقدس پر انوارو برکات کا نزول رمضان کے مقدس و بابرکت مہینے میں بہت بڑھ جاتا ہے کیونکہ یہ مہینہ ہزار مہینوں سے افضل ہے اور لیلۃ القدر بھی اسی مہینے میں جلوہ فگن ہوتی ہے۔ آج ہم نے یہ سوچا کہ اہلِ وطن بالخصوص اپنے قارئین دوست و احباب کو مدینہ منورہ،مسجد نبویﷺ میں اس بابرکت جگہ پر لیکر بیٹھیں جہاں روزانہ دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے لاکھوں ضیوف الرحمن اور ضیوف مصطفی ﷺ کے لئے روزہ افطار کے مقدس اور بابرکت دسترخوان سجائے جاتے ہیں، رمضان میں اہل مدینہ اشیائے خوردونوش لے کر مسجد نبوی ﷺ حاضر ہو جاتے ہیں، آپ عصر کی نماز کے بعد حرم نبویﷺ کی چار دیواری کے اندر داخل ہونگے تو مدینہ منورہ کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان کے ساتھ ان کے والدین مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں، ستونوں اور دروازوں میں کھڑے جو آپ کو یا محمد! یا حاجی! یا زائر! کہتے ہوئے آپ سے لپٹ جائیں گے، یہ معصوم بچے عربی لباس اور ٹوپی پہنے دامن کھینچ کھینچ کر اپنی سعادت سمجھتے ہوئے، یہ دعوت دے رہے ہیں کہ آپ روزہ  ہمارے ساتھ افطار کریں۔ یہ بچے مسجد نبوی کے اند اور باہر فرش پر اپنے اپنے دستر خوان سجائے رکھتے ہیں جن پر بیٹھنے والوں کے لئے کھجوریں، بادام،، دہی، عربی قہوہ چائے، روٹی کے ٹکڑے، اور آب زم زم رکھا ہوا ہوتا ہے۔وہ محبت اور اخوت کے جذبہ سے ایسی ایسی کھجوریں پیش کرینگے جو بازار میں دستیاب بھی نہیں ہوتیں۔ آپ مخمصے میں پڑ جائیں گے کہ کس دسترخوان پر جاؤں کیونکہ ان کم عمر بچوں کی معصومیت آپ کو اپنا اسیر بنا لینے پر مجبور کردیگی، ان میں سے ہر بچے کی خواہش ہوگی کہ آپ اس کے دستر خوان پر بیٹھیں۔آپ نے انکی دعوت قبول کر لی تو ان معصوم میزبانوں کے چہرے پر روشنی پھیل جاتی ہے، نامنظور کر دیں تو پلکیں گیلی ہو جاتی ہیں -انصارنے حضورﷺ کی تواضع کی آج ان کی نسلیں حضورﷺ کے مہمانوں کی خدمت کر رہی ہیں۔ مدینہ منورہ کے نرم خو اور گداز بچوں اور بڑوں کی مہمان نوازی کے روح پرور نظارے آپ کو تڑپانے لگیں گے اور خادمین حرم چند منٹوں میں پورے حرم کو صاف کردیتے ہیں آپ سوچوں میں گم ہو جائیں گے کہ شاید اہل مدینہ کی یہی نرم خوئی، دل گدازی اور محبت تھی جس نے نبی کریم ﷺ کو ہجرت پر مجبور کر دیا تھا یہ لوگ واقعی مستحق تھے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اللہ کے گھر سے اٹھ کر ان کے گھر آ ٹھہرتے اور پھر واپس نہ جاتے۔ یاپھر یہ التفات اور مہمان نوازی حضور ﷺ کے مدینہ میں قیام کی دین تھی۔
مسجد نبوی میں ضیوف الرحمن اور ضیوف مصطفی ﷺ کی جس انداز سے مہمان نوازی کی جاتی ہے اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی۔ایک ہی جیسا دسترخوان پورے حرم نبوی میں ہوتا ہے مختلف ملک، زبان اور رنگوں کے لوگ اس دسترخوان پر ہوتے ہیں، واقعی حرم نبوی میں روزہ افطار کرنے کاایک اپنا لطف، سحر اور کیف ہوتا ہے،، میری یہی دعا ہے کہ اے خدا وہ تمام احباب جو اس روح پرور بستی کے مکین بننے کا اور اس بابرکت دسترخون پر روزہ افطار کرنے کا عزم رکھتے ہیں، رب کعبہ انھیں اپنی میز بانی کے شرف سے مشرف فرما۔ آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...