نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اکتوبر تک انٹربینک قرضے یا کال منی مارکیٹ میں لین دین کے لیے تجرباتی بنیادوں پر ڈیجیٹل روپیہ متعارف کرا سکتا ہے۔ مرکزی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے کمار چودھری نے اتوار کو یہ بات کہی۔
ہول سیل مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی ، جسے ڈیجیٹل روپے-ہول سیل کہا جاتا ہے، 1 نومبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کا استعمال سرکاری سیکیورٹیز میں سیکنڈری مارکیٹ کے لین دین کے تصفیے تک محدود تھا۔ ریزرو بینک اس مہینے یا اگلے مہینے کال مارکیٹ میں ہول سیل سی بی ڈی پیش کرے گا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2022-23 میں سی بی ڈی سی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ فنانس بل، 2022 کی منظوری کے ساتھ، آر بی آئی ایکٹ، 1934 کے متعلقہ سیکشن میں ضروری ترامیم کی گئیں۔
ریزرو بینک نے ہول سیل سی بی ڈی سی کے اپنے پائلٹ پروجیکٹ کے لیے نو بینکوں – اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، یونین بینک آف انڈیا،ایچ ڈی ایف سی بینک،آئی سی آئی سی آئی بینک، کوٹک مہندرا بینک، یس بینک،آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور ایچ ایس بی سی کا انتخاب کیا ہے۔