Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

محمد سراج اور گودی میڈیا

by | Sep 23, 2023

مشرف شمسی 
ممبئی،میرا روڈ
ایشیا کپ کے فائنل میں تقریبًا تنہا بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سراج نے سری لنکا کو اسکے ہی زمین پر زمین بوس کر دیا ۔سراج نے چھ وکٹ لیکر سری لنکا کو محض 50 رن پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔حالانکہ ایک دن پہلے بھارت کی ٹیم اپنے آخری سپر چار میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی تھی ۔اور سری لنکا نے مضبوط پاکستانی کو اپنے آخری سپر چار میں شکست دی تھی۔لیکن فائنل کی جیت کی تشہیر جس طرح بھارتیہ میڈیا میں ہونی چاہیے بالکل نہیں ہوئی۔کیونکہ اس دن ملک میں کچھ بڑے ایونٹ ہو رہے تھے ۔میڈیا اسلئے بھی ایشیا کپ کے فائنل میں جیت کو توجیہ نہیں دی گئی کہ اس جیت کا تذکرہ کیا جاتا تو محمد سراج کا واہ واہ کیا جاتا جبکہ گودی میڈیا کبھی بھی مسلمانوں کو ہیرو بتانے سے گریز کرتی رہی ہے ۔گودی میڈیا کا کام مسلمانوں سے نفرت پھیلانا رہا ہے اور ایشیا کپ کے فائنل میں ایک مسلمان نے چمتکار دیکھا دیا تھا ۔
ایشیا کپ ہمیشہ سے بھارت کا آسان نوالہ رہا ہے۔کیونکہ ایشیا کپ یا تو بھارت جیتتی ہے یا سری لنکا ۔پاکستان کا ریکارڈ ایشیا کپ میں کافی خراب رہا ہے ۔ایشیا کپ پاکستان ایک یا دو بار ہی جیت پائی ہے ۔
ایشیا کپ ورلڈ کپ کے مقابلے ایک چھوٹا ٹورنامنٹ ہے۔اور ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے اسی سال بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔بھارت کی ٹیم یعنی بھارت کی باؤلنگ اور بیٹنگ کافی بیلنس نظر آ رہی ہے ۔سبھی کھلاڑی فارم میں بھی نظر آ رہے ہیں ۔ساتھ ہی ورلڈ کپ بھارت کی سر زمین پر ہو رہا ہے تو اس کا فائدہ بھارتیہ کرکٹ ٹیم کو ضرور ہوگا۔بھارت بطور میزبان 2012 میں مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا ۔حالانکہ بھارت کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی کافی مضبوط ٹیمیں ہیں۔پاکستان بھی ایک مضبوط ٹیم نظر آ رہی ہے لیکن بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہا ہے ۔بابر اعظم کی جگہ ٹیم کا کپتان محمد سرفراز کو بنا دیا جاتا تو پاکستان فائنل تک بھی پہنچ سکتا تھا ۔
بھارت کے لیے روہت شرما کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔اگر بھارت یہ ورلڈ کپ جیتتا ہے تو تیسری بار بھارت ورلڈ کپ جیتے گا۔
لیکن بھارتیہ میڈیا کو ذرا بھی بھارت سے لگاؤ ہے تو ہر ایک کھلاڑی کے پیچھے کھڑے رہیں ۔کرکٹ میں کم سے کم ہندو مسلم اپنے ذہن میں نہ لائیں ۔تبھی ہر ایک کھلاڑی کا حوصلھ بڑھیگا۔ محمد سراج نے مین آف دی میچ کی جیتی رقم کولمبو کرکٹ گراؤنڈ کے گراؤنڈز مین کو دے دیا جو قابل تحسین ہے ۔محمد سراج نے بڑا دل دکھایا لیکن ہم اپنے ملک کے لوگوں کو بھی اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ پوری طرح کھڑے رہنا ہے تاکہ کسی کو کمتری کا احساس نہیں ہو۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...