Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

by | Nov 1, 2023

چنئی۔ریاست تلنگانہ میں آنے والے 30نومبر 2023کواسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین کو وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے انتخابی مبصر کے طور پرمنتخب کیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکور نے سید برہان الدین کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کانگریس پارٹی کیلئے بہت خاص ہے۔ اس لیے آپ کے تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ورھنا پیٹ اسمبلی حلقہ میں پہنچ کر آپ اپنے تجربے کے مطابق کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلاکر کامیابی دلانے میں تعاون کریں۔ تلنگانہ ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکور نے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابی مبصر کے طور پر سید برہان الدین اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنا کر پارٹی کے امیدوں پر کھرے ثابٹ ہونگے۔ تلنگانہ میں وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے سیاسی مبصر کے طور پر منتخب ہونے پر تمل ناڈوکانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام اس بار کانگریس کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سونپیں گے۔ مجھے امید ہے کہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کا کانگریس امیدوار اس مرتبہ بھاری ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف کو شکست دے گا۔ جس کیلئے ہم پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...