Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دور حاضر میں بچوں کو دین سکھانا بہت بڑی قربانی ہے

by | Nov 10, 2023

 شارق عظمت ابن قاری جاوید اقبال کے حافظ بننے پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
کشن گنج 10/ نومبر (پریس ریلیز) مدرسہ دار ارقم روحی ٹولہ پہاڑ کٹہ کی مسجد میں علمائے کرام کی آمد پر دعائیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ قاری جاوید اقبال جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء پوٹھیا بلاک کے فرزند ارجمند شارق عظمت سلمہ نے بہت کم عرصے میں حفظ قرآن مجید مکمل کرلیا ہے جس سے ان کے اہل خانہ و محلہ والوں میں خوشی کا ماحول ہے، چند روز قبل قاری جاوید اقبال نے اپنے فرزند حافظ شارق عظمت کا حفظ مکمل ہونے پر علمائے کرام کی ایک مجلس کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے معروف عالم دین مولانا مفتی صبیح اختر شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام نے شرکت کی تھی، جبکہ گذشتہ شب مولانا شمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت، مولانا عبدالوکیل قاسمی، مولانا عبدالواحد بخاری اور ابرار بھائی نے قاری جاوید اقبال صاحب کے دولت کدہ پر پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی اور بچے کی حوصلہ افزائی کا فریضہ انجام دیا۔ مولانا عبدالوکیل قاسمی اور مولانا ابو سالک ندوی ڈائریکٹر اقصٰی ایڈورٹائزنگ کشن گنج نے نشان یادگار کے ذریعے حافظ محمد شارق عظمت کو اعزاز بخشا۔ اس موقع پر مدرسہ دار ارقم روحی ٹولہ پہاڑ کٹہ کی مسجد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ان علمائے کرام نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے کہا کہ قاری جاوید اقبال ایک متحرک اور قومی و ملی افکار کے حامل انسان ہیں، ان کے کاموں سے لوگ انہیں جانتے اور پہچانتے ہیں، پورا ضلع ان کی خدمات کامعترف ہے، ماشاء اللہ! مدرسہ دار ارقم کی عالیشان مسجد اور تھوڑے وقت میں تعلیم کے اتنے بہتر انتظام کو دیکھ کر دل سے دعائیں نکلیں۔ اللہ پاک اس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین!

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...