Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لوک سبھامیں تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے مسائل بر بات کیا جائے جن کو سری لنکن بحریہ مسلسل حملے کررہی ہے۔ نواز غنی

by | Dec 14, 2023

نئی دہلی۔  انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے رکن پارلیمان نواز غنی نے لوک سبھا میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کی کارروائیوں کو التوا میں رکھ کر سری لنکن بحریہ کی طرف سے مسلسل مظالم کا شکار تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے مسائل پر بات کرنی چاہئے۔ سری لنکا کی بحریہ تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو مسلسل گرفتار کررہی ہے۔ ماہی گیر عرصہ دراز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس کا مستقل حل نکالا جائے۔ لیکن اس معاملے میں کوئی مستقل حل نہ نکالے جانے سے ماہی گیروں کی روزی روٹی متاثر ہورہی ہے اور ان کی کشتیاں ضبط کی جارہی ہیں۔ سری لنگا کی بحریہ نے تمل ناڈو کے 25ماہی گیروں کو یہ کہہ کر گرفتار کرلیا ہے کہ وہ سرحد پار کرکے مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ مذکورہ ماہی گیر گزشتہ 5تاریخ کو ناگا پٹنم ماہی گیری بندرگاہ سے مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔ سر ی لنکا کی عدالت نے تمل ناڈوکے 25گرفتار شدہ ماہی گیروں کو 22تاریخ تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان نواز غنی نے اس طرح گرفتار کئے جارہے تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے معاملے میں مستقل حل نکالنے کیلئے لوک سبھا میں فوری طور پر بحث کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیز انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوک سبھا کی کارروائی کو فوری طور پر ملتوی کرکے لوک سبھا میں تمل ناڈو کے ماہی کے مسئلہ پر بحث کرنے کیلئے تحریک التوا کی درخواست بھی کی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...