Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

انڈیا اسٹیٹ نے دومتآثرکن نصاب تعلیم کے ساتھ ای – لرننگ کے شعبہ میں قدم رکھا

by | Dec 18, 2023

آج انڈیا اسٹیٹ کی طرف سےآن لائن تعلیم کے میدان میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا- انڈیا اسٹیٹ ہندوستان اوراس کی ریاستوں، علاقوں، اضلاع اور پارلیمانی/اسمبلی حلقوں کے بارے میں جامع سماجی واقتصادی اورانتخابی ڈیٹا فراہم کرنے والا ایک سرکردہ اورقابل اعتماد ادارہ ہے- عالمی تحقیقی برادری کو انمول ڈیٹا فراہم کرنے کے دو دہائیوں سے زیادہ کے بعد، انڈیا اسٹیٹ اب ایک نئے ای لرننگ پلیٹ فارم  India State Eduکے ساتھ اپنے افق کو وسعت دے رہا ہے، جو علم کی تقسیم اور تعلیمی ترقی کے لیے اپنی مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ India State Edu کے دوآن لائن کورسز ہیں:-

1-    انڈیامیں انتخابی قوانین میں سرٹیفیکیٹ کورس (Certificate Course In Election Laws Of India) : یہ جامع آن لائن کورس دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کو کنٹرول کرنے والے قانونی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو ہندوستان میں انتخابی قوانین اور طریقہ کار کی بہت گہرائی سے آگاہی فراہم کرتا ہے- اس کورس میں ہندوستانی انتخابی قوانین، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کردار اور ذمہ داریاں، انتخاب سے متعلق طریقہ کار، ووٹر کے حقوق، انتخاب سے متعلق تنازعات کا تصفیہ وغیرہ شامل ہیں – اس کورس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ پروفائل کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور اپنے قانونی علم میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں –

2-    GIS ٹولزاورتکنیک کے ساتھ کاروباری تجزیہ اورموضوعاتی نقشہ سازی میں سرٹیفکیٹ کورس (Certificate Course in Business Analysis and Thematic Mapping Using GIS Tools & Techniques) : یہ ایک جامع کورس ہے جوطلباء کو GIS ٹولز اور تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے موثر کاروباری تجزیہ اورموضوعاتی نقشہ سازی کے لیے درکار مہارت اورعلم فراہم کرتا ہے- یہ کورس طلباء کو کاروباری تجزیات کی مہارت سے بھی لیس کرتا ہے، جس سے انہیں کاروباری عمل، ڈیٹا کے تجزیہ اور اہم فیصلہ سازی کی گہری سمجھ ملتی ہے – اس میں شریک افراد GIS ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے موضوعاتی نقشے بنانا اور ان کا تجزیہ کرنا بھی سیکھتے ہیں، جو مختلف شعبوں جیسے کہ شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی سائنس اور کاروباری ذہانت کے لیے ضروری ہیں –

یہ دونوں کورس اپنے شعبے کے نامور ماہرین کے ذریعہ تیار کیےگیے ہیں – یہ کورسزطلباء کے افق کو وسیع کرتے ہیں، انہیں علم اورہنرفراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں – طلباء کیس اسٹڈیزاورعملی مثالوں کے ذریعے حقیقی دنیا سے واقفیت حاصل کرتے ہیں، جس کی بدولت وہ اس علم کو مؤثر طریقے سے اپنی عملی زندگی میں لاگو کر سکتے ہیں – انتخابی قوانین اور GIS ٹولزاورتکنیک کا علم انہیں ملازمت کے بہتر مواقع اورکیریئرکی ترقی بھی فراہم کرتا ہے – دنیا بھر کے طلباء اور پیشہ ور افراد کو پیش کیے جانے والے یہ آن لائن کورسز تعلیم میں جغرافیائی حد بندیوں کو ختم کرتے ہیں- ان کورسزمیں داخلہ کے اہل ہونے کے لیے گریجویشن لازمی ہے، اپنے گریجویشن کورس کے آخری سال میں حاضرہونے والے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں-

انڈیا اسٹیٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرآر کے ٹھکرال نے اس نئے تعلیمی منصوبے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئےکہا India State Edu علم اور تعلیم سے ہماری وابستگی کی عکاس ہے – ہمیں آن لائن تعلیم کے شعبے میں سماجی واقتصادی ڈیٹا اورمعلومات کے ماہر ہونے پرفخر ہے- ہمارے کورسزلوگوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مہارتوں اورعلم سے آراستہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جونئے مواقع کے دروازے کھولتے ہیں – ہمارا ماننا ہے کہ تعلیم کا سفرزندگی بھر جاری رہتا ہےاور ہمارا ماننا ہے کہ تعلیم کا سفر زندگی بھر جاری رہتا ہے اور India State Education مسلسل سیکھنے کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہے

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...