Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی جے پی حکومت کا الیکشن کے وقت کا سیاسی ڈرامہ شرمناک ہے۔ نواز غنی ایم پی

by | Dec 29, 2023

لانتائی ریلوے پل بھی کہیں مدورائی ایمس اور راماناتھاپورم ایرپورٹ کی طرح صرف کاغذی وعدہ نہ رہ جائے

چنئی: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے راماناتھا پورم لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمان و تمل ناڈو ریاستی نائب صدر نواز غنی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہمیشہ الیکشن کے دوران سیاسی ڈرامے کرتی ہے جو کہ شرمناک ہے۔ حال ہی میں راماناتھاپورم ضلع کے لانتائی علاقے میں ریلوے برڈج کی تعمیر کرنے کو منظور کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل مدورائی میں ایمس کی تعمیر اور راماناتھا پور م میں ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صر ف منظوری کی حد تک بات ختم نہ ہو بلکہ لانتائی میں ریلوے برڈج کا کام جلد از جلد شروع کیا جانا چاہئے اور لوگوں کو تکلیف سے بچانا چاہئے۔ نواز غنی ایم پی نے مزید کہا ہے کہ ہم کئی سالوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ راماناتھا پورم ضلع کے لانتائی علاقے میں ریلوے فلائی اوور نہ بننے کی وجہ سے اس علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ان کے رہائشی مقامات تک پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنا پرٹا ہے۔ اس سلسلے میں میں نے ذاتی طور پر ریلوے کے مرکزی وزیر سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے فلائی اوور کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم ضلعی کلکٹر کے ذریعے اور محکمہ کے افسران سے بار بار ردرخواستیں دے چکے ہیں۔ لیکن بی جے پی کی مرکزی حکومت، جس نے اس وقت چپی اختیار کر رکھی تھی، اب جب وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے راماناتھا پورم کا دورہ کیا اور لوگوں نے ان کے سامنے لانتائی ریلوے فلائی اوور کا مطالبہ رکھا تو لوگوں کے مطالبے کے بعد فلائی اوور بنانے کی اجازت دے دی ہے۔راماناتھا پورم رکن پارلیمان نواز غنی نے کہا ریلوے فلائی ااور کی تعمیر مرکزی حکومت کے محکمہ ریلوے کی لازمی ذمہ داری ہے۔ یہ ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے، اور یہ ایک اہم کام ہے جسے مرکزی حکومت کی ریلوے کی وزرات نے کرنا ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت نے اتنے سالوں تک ایسا نہ کرکے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ اگرچہ مرکزی حکومت نے اب اجازت دے دی ہے، لیکن اتنے سالوں سے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے پرتشویش کا اظہا رکرنا چاہئے نہ کہ اسے ایک کارنامہ سمجھ کر فخر یہ بیان کرنا چاہئے۔ حقیقت یہی ہے کہ لوگوں کو اتنے سالوں تک تکالیف بھگتنے کیلئے چھوڑ دیا گیا، جب کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے ہم یہ مطالبہ کررہے تھے لانتائی علاقے میں ریلوے فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے۔ لہذا علاقے میں ایک ریلوے پل کی تعمیر کی جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ اگر اس وقت جب انتخابات قریب آرہے ہیں تو مرکزی وزیر خزانہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فلائی اوور کی تعمیر کی اجازت دے رہی ہیں۔ ہمارا سوال ان سے یہی ہے کہ انہوں نے ایک درخواست کو اتنے سالوں سے زیر التوا کیوں رکھا جو ان کے خیال میں آسانی سے پوری ہوسکتی ہے؟۔ اگر مرکزی وزیر خزانہ کو لگتا ہے کہ وہ راتوں رات تمل ناڈو کے ماہی گیروں کو سری لنکن بحریہ سے رہا کر سکتے ہیں تو یہ فکر آپ کو اس وقت کیوں نہیں آئی جب ہمارے ماہی اتنے سالوں سے مشکلات کا شکار تھے۔ جس پارلیمنٹ میں آپ سب بیٹھتے ہیں، میں نے تمام اجلاسوں میں ان مسئلوں پر کئی بار بولتا رہا ہوں، وہ مطالبات آپ کے کانوں تک کیوں نہیں پہنچے؟۔آب اس وقت انتخابی سیاست کے لیے جو سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں وہ رسوا کن ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمان و تمل ناڈو ریاستی نائب صدر نواز غنی نے اختتام میں کہا ہے کہ میری پرزور گذارش ہے کہ راماناتھا پورم ضلع کے لانتائی علاقے میں ریلوے فلائی اوور کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے اس کو پورا کیا جائے۔ مدورائی ایمس اور راماناتھا پورم ایر پورٹ کی طرح اسے محض اجازت تک محدودنہ رکھیں، کیونکہ مذکورہ علاقے میں ریلوے فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...