Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دنیا میں امریکی اجارہ داری کا خاتمھ جلد ہوگا

by | Feb 19, 2024

مشرف شمسی 
یوکرین کی لڑائی روس تقریباً جیت چکا ہے ۔یوکرینی صدر زیلینسکی روس کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار تھے تبھی امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ میں روس کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہو گئے ۔یوکرین اس کا مطلب خود سپردگی کے لئے تیار ہے لیکن یوکرین کی خود سپردگی کا مطلب مغربی ممالک کی شکست سے مترادف ہے ۔
یوکرین کی شکست کے بعد اگر غزہ میں اسرائیل جنگ بندی کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو غزہ میں اسرائیل کی شکست سے تعبیر کیا جائیگا اور اسرائیل کی شکست کا مطلب امریکہ اور یورپ ممالک کی شکست ہوگی۔اس لئے امریکی صدر دکھاوے کے لئے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے پر ناراضگی دکھاتے ہیں لیکن امریکی صدر یا امریکا کسی بھی حال میں  غزہ میں اسرائیل کی شکست دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔غزہ میں اسرائیل کی شکست کا مطلب ہے امریکہ کا خطّے عرب سے باہر کا  راستہ دیکھنا اور دنیا میں اپنی اجارادری کا پوری طرح خاتمھ ۔
جہاں تک غزہ میں اسرائیل نے مصر سے لگے رفه پر حملھ شروع کر دیا ہے۔رفہ پر حملے کا مطلب ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنا ہے۔غزہ سے فلسطینی نکل جاتے ہیں تو اسرائیل اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹ  سکتا ہے لیکن غزہ کو نیست نابود کر اسرائیل بھی نہیں بچ سکتا ہے۔حزب اللہ اسرائیل پر لگاتار حملے کر رہا ہے۔حالانکہ حزب اللہ کے حملے کو روکنے کے لئے یورپ کی جانب سے پوری کوشش ہو رہی ہے لیکن اسرائیل اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں آتا ہے تو اسرائیل کے لئے اپنی زمین بچانا مشکل ہو جائے گا ۔حزب اللہ کے ساتھ شام بھی میدان جنگ میں آئےگا ۔شام کے پاس اپنا ایئر فورس بھی ہے تو اس لیے شام کے جنگ میں شامل ہونے سے اسرائیل کی مشکل بڑھ جائے گی ۔کل ملا کر امریکہ کے لئے چاروں جانب شکست ہی شکست ہے۔جلد ہی دنیا سے امریکی اجارہ داری ختم ہونے والی ہے اور چین اور روس کا نئے ورلڈ آرڈر میں مکمل کنٹرول ہوگا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...