مشرف شمسی
موجودہ مودی سرکار 2024 کا پارلیمانی الیکشن جیت گئی تو درمیانی اور چھوٹے اخبارات چلانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو جائے گا ۔مودی سرکار کی پالیسی میں رعایت لفظ نہیں ہے اور ہے بھی تو بڑے کارپوریٹ کے لئے ۔لاک ڈاؤن کے بہانے صحافیوں کو ریلوے میں جو رعایت ملتی تھی اُسے ختم کر دیا گیا ۔چونکہ ریلوے میں رعایت کوئی ٹی وی کا صحافی نہیں اٹھاتا تھا بلکہ یہ رعایت چھوٹے اور منجھولے اخبار کے صحافی اُٹھاتے تھے اُسے ختم کرنے پر شاید ہی قومی تی وی چینلوں پر یہ خبر نشر ہوئی یا کسی صحافی تنظیم نے ملک گیر احتجاج کیا ہو۔صحافیوں کو یہ چاشنی دی جاتی رہی تھی کہ لاک ڈاؤن کے بعد صحافیوں کو ریلوے میں رعایت پھر شروع کر دی جائے گی ۔لیکن نہ شروع ہونی تھی اور نہ ہُوئی ۔
پھر ڈی اے وی پی اشتہارات منجهولے اور چھوٹے اخبارات کے اشتہارات آہستہ آہستہ ختم کر دیے گئے اخبار کے مالکان نے اشتہار بند ہونے پڑ کسی طرح کا احتجاج نہیں کیا۔اب لوک سبھا کا چناو نزدیک ہے ۔اے بی سی سبھی گروپ کے روزنامھ کو مہاراشٹر سرکار اشتہارات دے رہی ہے لیکن ہفتہ روزہ کو اشتہار ایک بھی نہیں دیا گیا ۔پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ گروپ کے حساب سے اشتہارات تقسیم نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ہفتہ روزہ اور روزنامھ کے حساب سے اشتہارات دیے جا رہے ہیں۔اس پر بھی اخبار کی کسی تنظیم نے احتجاج نہیں کیا اور نہ ہی سرکار کو باور کرانے کی کوشش کی گئی ۔یقین جانیے یہ سرکار پھر سے حکومت میں آ گئی جس کے قوي امکان ہیں منجہولے اور چھوٹے اخبارات کو ہر طرح کے اشتہارات بند کر دیے جائینگے ۔آج شاید لوگوں کو جھوٹ لگے۔لیکن اس سرکار کی گزشتہ دس سال کی پالیسی پر نظر ڈالیں تو آپکو بخوبی سمجھ میں آ جائے گا کہ یہ سرکار ہر ایک حلقہ کو کچھ چنندہ کمپنیوں کو سونپ دینا چاہتی ہے تاکہ اسے کنٹرول کرنے میں آسانی ہو۔اس پالیسی کو اخبارات میں بھی آزمایا جا رہا ہے ۔۔گروپ بی اور سی کو ڈی اے پی کے اشتہارات ختم کر دیے گئے ہیں اور اب ریاستی سرکار کے اشتہارات پر بھی قد غن لگیگا ۔ریاستی سرکار کے اشتہارات اے گروپ کو ملتے رہیں گے کیونکہ وہ تھوڑے رہیں گے ۔لیکن بی اور سی گروپ کا شاید ہی کوئی بھی اخبار بنا سرکاری اشتہارات کے چل سکتا ہے۔مودی سرکار کے سگنل صاف ہیں ۔اگر ہم نہیں سمجھ رہے ہیں تو یہ ہماری نا سمجھ ہے۔اسلئے آنے والے دنوں کے لئے تیار رہیں۔اگر خدا نہ خواستے مودی سرکار 2024 میں نہیں آ پائی تو بی اور سی گروپ اخبارات کی عمر بڑھ جائے گی ورنہ ۔۔۔۔