Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

رمضان المبارک عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے:ذکی طارق بارہ بنکوی

by | Mar 19, 2024

 سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اللہ تبارک تعالٰی کے کرم سے رمضانِ مقدس کا با برکت مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ رمضان المبارک مہینے کا موسم اسلام کے مطابق موسمِ خیر و برکت ہے اس میں رحمتِ الٰہی کی گھٹائیں جھوم جھوم کر برستی ہیں، یہ وہ مبارک و مسعود مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا دریائے کرم جوش پر ہوتاہے، اس کی رحمت کی گھٹائیں لہرا لہرا کے اٹھتی اور جھوم جھوم کر برستی ہیں، اس مہینہ میں اس کی بندہ نوازیوں کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ روز اپنی جنت کو آراستہ کرتا ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ بارہ بنکی سے شاٸع ہونے والے اردو ہفت روزہ “صداۓ بسمل” کے ایڈیٹر اور ہندستان کے مشہور و معروف انٹرنیشنل شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہا کہ جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دۓ جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئے جاتے ہیں اور اسی کے ساتھ شیاطین کو بھی زنجیر میں جکڑ کر قید کر دیا جاتا ہے۔
        ذکی طارق نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس اور با برکت مہینے میں شیطانوں کو اس لیے قید کیا جاتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو گناہ پر آمادہ نہ کرسکیں۔ رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت اور ریاضت کا مہینہ ہے لیکن افسوس ہے کہ آج مسلمان رمضان المبارک کی قدر و قیمت بھلا بیٹھا ہےاور دیگر مہینوں کی طرح رمضان المبارک مہینے کے بھی قیمتی اوقات کو فضول کاموں میں برباد کردیتا ہے۔
        انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مقدس رمضان المبارک کو ہم سب غنیمت اور اللہ کی جانب سے نوازی گئی نعمت مانتے ہوۓ پوری یکسوٸی کے ساتھ اپنے گھروں پر رہ کر زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت وریاضت میں گزاریں اسی طرح ہم رمضان کی برکات سے فیضیاب ہوسکتے ہیں اور اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں نیز اللہﷻ اور رسولﷺ کے احکام پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں اللہ ہم سب کو دینِ اسلام کے عین مطابق ماہِ رمضان برتنے والا بنا دے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...