Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حصص کی خرید و فروخت میں ان باتوں کو نظر انداز نہ کریں

by | Oct 7, 2013

بروکر کے ذریعے فون یا انٹرنیٹ پر ہی حصص کی خرید و فروخت کی جاسکتی ہے بس اس کے لئے آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس قسم کا بروکر آپ کو چاہئے
درست وقت پر درست سرمایہ کاری ہی کامیاب سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ بہترین اور انتہائی کم لاگتوں کے ساتھ سرمایہ کاری کو بہترین سرمایہ کاری کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
حصص میں پیسہ لگانا:
حصص میں پیسہ لگانا اب دقت طلب اور پیچیدہ نہیں رہا ہے آجکل تو اپنے بروکر کے ذریعے فون یا انٹرنیٹ پر ہی حصص کی خرید و فروخت کرسکتے ہیں بس اس کے لئے آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس قسم کا بروکر آپ کو چاہئے اگر آپ کو یہ بھی جاننا ہے کہ کون سے حصص خریدے یا بیچے جائیں تو اس کے لئے آپ کو سرمایہ کاری کی مکمل مشاورتی خدمات حاصل کرنی ہوںگی جس کے تحت آپ کو بروکر آپ کی مالی استعداد اور سرمایہ کاری کے مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے خرید و فروخت کے لئے حصص کی نشاندہی کرے گا ،آپ کی سرمایہ کاری کی نگرانی کرے گا اور اس میں رد و بدل کا بھی مشورہ دیتا رہے گا۔
کچھ سرمایہ کار اپنے بروکر کو یہ بھی اختیار دے دیتے ہیں کہ فلاں قیمت پر پہنچنے پر فلاں فلاں حصص ان سے پوچھے بناء فروخت کردے یا مارکیٹ سے انہیں خرید لے ایسی خدمات کو صوابدیدی بروکریج کہتے ہیں اور یہ کچھ مہنگی بھی ہوتی ہے
آج کل بہت سے لوگ حصص میں پیسہ لگانے کے لئے اپنے طور پر ریسرچ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اگر آپ بھی ریسرچ اپنے طور پر کرسکتے ہیں تو آپ کو پھر صرف حصص کی خرید و فروخت بروکر کے ذریعے کرنی ہوگی کیونکہ خرید و فروخت براہ راست نہیں کی جاسکتی ہے جبکہ خرید وفروخت کا فریضہ سر انجام دینے والے بروکرز آپ کو سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں دے سکتے ہیں اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ نفع بخش سرمایہ کاری کے لئے ایسے بروکر اپنے کلائنٹس کو کچھ بھی فراہم نہیں کرتے ہیں بلکہ بروکرز خاص طور پر بڑے بروکرز اپنے کرم فرماؤں کو مختلف قسم کی تحقیق اور دیگر رہنمائی فراہم کرتے رہتے ہیں تاہم آپ ان کے یہ مشورے ماننے کے کسی بھی طرح پابند نہیں ہوتے ہیں
درست بروکر کی خدمات کے حصول کا دارومدار کافی حد تک آپ کی سرمایہ کاری کے مقاصد پر ہوتا ہے اور وہ چارنکات ہیں جنہیں آپ کو بروکر کی تقرری کے وقت ذہن میں رکھنا چاہئے۔
پہلا معیار معلومات، دوسرا خرید و فروخت کی تیزی سے تکمیل، تیسرا دستیابی اور چوتھا لاگت۔ عام طور پر آپ کا بروکر جتنی اچھی معلومات آپ کو فراہم کرے گا اتنی ہی زیادہ آپ اس کو فیس دیں گے۔ آپ کسی بھی حصص کی خرید و فروخت کا آرڈر تو بذریعہ فون دے سکتے ہیں لیکن خرید و فروخت کی تکمیل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے قانون کے حساب سے خرید وفروخت کے تمام سودے دو دن کے اندر اندر پایہ تکمیل تک پہنچ جانے چاہئیں جسے ٹی پلس ٹو بھی کہتے ہیں سودوں کے برقی نظام کے آنے کے بعد اب سودے کافی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتے ہیں
فنڈز کی خریداری:
فنڈز کی خریداری کے دو ذرائع ہیں ایک مالیاتی مشیر کے ذریعے اور دوسرا میوچول فنڈ کمپنی کے ذریعے۔اگر آپ فنڈز کے انتخاب میں رہنمائی چاہتے ہیں تو اس ضمن میں مالیاتی مشیر آپ کی مالیاتی استعداد اور سرمایہ کاری کے مقاصد کی روشنی میں آپ کے لئے مارکیٹ میں موجود فنڈز تجویز کرے گا۔ کچھ مشیر اس کام کی فیس لیتے ہیں جبکہ کچھ خریدے جانے والے فنڈز کی کمپنیوں سے کمیشن حاصل کرتے ہیں
بانڈز کی خریداری
آپ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بانڈز خرید سکتے ہیں ۔ جنہیں تجاری بینک یا اسٹاک بروکر کے ذریعے خریدا جاسکتا ہے۔
کارپوریٹ بانڈز صرف اسٹاک بروکر کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں
سرمایہ کاری کی دیگر مصنوعات کی خریداری
اگر آپ سرمایہ کاری میں نت نئے تجربے کرنے پر یقین رکھتے ہیں تو آپ دیگر مصنوعات جیسا کہ ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز اور ڈیری ویٹو پروڈکٹس خرید سکتے ہیں یہ بھی اسٹاک بروکر کے ذریعے خریدی جاتی ہیں جبکہ ایسی مصنوعات میں پیسہ لگانے کی لاگت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کی حصص کی خریداری پر آپ بروکر کو فیس ادا کرتے ہیں۔بہ

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...