مکيش امبانى ہندوستان کےاميرترين شخص۔ شاہ رخ خان ۱۱۴؍ویں مقام پر

انل امبانی چوٹی کے ۱۰؍ امیروں کی فہرست میں شامل ۔۴؍فيصد خواتين نے بھى اميروں کى فہرست ميں جگہ حاصل کى ہے
ممبئی: ريلائنس انڈسٹرىز کے مالک مکيش امبا نی ۱۸ء۹؍ ارب ڈالر کى املاک کے ساتھ ملک کے اميرترين شخص بن گئے ہيں جبکہ ان کے بھائى انل امبانى چوٹى کے ۱۰؍ اميروں کى فہرست ميں بھى شامل نہيں ہيں۔ او پى جندل گروپ کى غير ایگزيکٹیو صدر ساوترى جندل ۵ء۱؍ارب ڈالر کى املاک کے ساتھ ملک کى اميرترين خاتون ہيں۔ہرون انڈيا کى جانب سے جارى اميروں کى فہرست کے مطابق جائيداد ميں دو فيصد کى کمى کے باوجود مکيش امبانى لگاتاردوسرے برس اميرترين شخص بنے ہوئے ہيں۔ لند ن ميں مقيم ہندوستانى نژاد لکشمى نارائن متل گزشتہ برس جائيداد ميں۶؍ فيصد کى کمى کے باوجود ۱۵ء۹؍ ارب ڈالر کى جائيداد کے ساتھ دوسرے مقام پر ہيں۔ہرون انڈيا کى اس فہرست ميں ۳۰؍کروڑ ڈالر سے زائد املاک کے مالک ہندوستانيوں کو شامل کيا گيا ہےجس ميں گزشتہ برس کے مقابلے اس برس۴۱؍ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔اس فہرست ميں ۴۶؍نئے لوگوں کے شامل ہونے سے ۳۰؍کروڑ ڈالر سے زيادہ کى املاک رکھنے والو ں کى تعداد ۱۴۱؍ہوگئى ہے۔ فہرست ميں شامل ہونے والے نئے اميروں ميں فارما سيوٹيکل، تعميرات اور ريائل اسٹيٹ کے کاروبار سے وابسطہ لوگ شامل ہيں۔فارما شعبہ کى کمپنى سن فارماسيوٹيکل کے بانى دليپ سنگھوى اس فہرست ميں پہلى بار ملک کے تيسرے اميرترين شخص کے طورپر شامل ہوئے ہيں۔ ان کى املاک ميں۶۶؍ فيصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کےمطابق سن فارما کے شيئر ميں تيزى اور کمپنى کى کينسر کى دوا کى مانگ ميں اضافہ کى اميد سے سنگھوى کى املاک ميں يہ اضافہ ہوا ہے۔اس فہرست کے چوٹى کے۱۰؍ اميروں ميں وپرو کے عظيم پريم جى( ۱۲؍ ارب ڈالر) چوتھے ، ايچ سى ايل تکنالوجى کے شيو ناڈر (۸ء۶؍ارب ڈالر) پانچويں، گراسيم انڈسٹريز کے کمار منگلم برلا( ۸ء۴؍ ارب ڈالر) چھٹے اور گودريج گروپ کے آدى گودريج( ۸ء۱؍ ارب ڈالر) ساتويں مقام پر ہيں۔شاپورجى پالونجى اينڈ کمپنى کے پالونجى مستر ى (۸؍ ارب ڈالر) آٹھويں ، ايسار اينجى کے ششى روئيا اور روى روئيا (۷ء۶؍ار ب ڈالر) نوين اور بھارتى انٹرپرائزز کے سنيل متل (۷ء۳؍ارب ڈالر) ۱۰؍ ویں مقام پر ہيں۔اميروں کى اس فہرست ميں انل دھيروبھائى امبانى گروپ کے انل امبانى (۷ء۱؍ ارب ڈالر) گيارہويں ، اداکار شاہ رخ خان (۴۰؍کروڑ ڈالر)۱۱۴؍ ويں مقام پر ہيں۔۴؍فيصد خواتين نے بھى اميروں کى فہرست ميں جگہ حاصل کى ہے۔ او پى جندل گروپ کى غير ايگزیکٹیو صدر ساوترى جندل۵ء۱؍ ارب ڈالر کى املاک کے ساتھ ملک کى اميرترين خاتون ہيں۔خواتين کى اس فہرست ميں اندو جين دوسرے، انو آغا تيسرے، کرن مجمدار چوتھے اور شوبھنا بھارتيہ پانچويں مقام پر ہيں۔رپورٹ کے مطابق اقتصادى سستى کے باوجود ہندوستانى اميروں کى تعداد ميں اوسطاً ۵؍ فيصد کا اضافہ ہوا ہے ۔۱۸؍اکتوبر ۲۰۱۳ء کو ان اميروں کى املا ک اور اس دن فى ڈالر کے مقابلے روپے کى قيمت۶۱ء۵؍کى بنياد پر يہ فہرست تيار کى گئى ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *