
اس بار الیکشن کمیشن گہری نظر لگائے ہے امیدواروں کے خرچ پر
الیکشن کمیشن نے ہر امیدوار کے ساتھ ایک کیمرا مین لگا دیا ہے وہ دن بھر کی کارروائی کو ریکارڈ کر لیتا ہے نیز حساب میں گڑبڑی پر امیدوار پھنس سکتے ہیں
تھانہ: الیکشن کمیشن کی جانب سے اس مرتبہ امیدواروں کے چھوٹے سے چھوٹے خرچ پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے. کمیشن کی اس گہری نظر کی وجہ سے انتخابی میدان میں سخت لڑائی کی وجہ سے بڑھے خرچ سے امیدواروں کا حال بے حال ہو گیا ہے. ملی معلومات کے مطابق بھلے ہی امیدوار اپنے گھر سے کھانے یا ناشتہ کا ڈبا لا کر کارکنوں کو کھلائیں لیکن کمیشن کی نظر میں وہ سب اس کا انتخابی خرچ ہے اور وہ اسی خرچ میں جڑ رہا ہے. وڑا پاو اور چائے پر کام کرنے والے کارکنوں کا زمانہ نہیں رہ گیا ہے. اب کارکنوں کی پسند کا بھرپور کھانا، ناشتا، چائے کافی، کولڈ ڈرنکس، شربت، لسّی اور دہی فراہم کرنا دشوار ہو گیا ہے. کارکنوں کی اس مانگ کی وجہ سے امیدواروں کا سر درد بڑھ گیا ہے اور ان کے سامنے مسئلہ ہے کہ ۷۰ لاکھ کے اندر انتخابی اخراجات کو کس طرح باندھ کر رکھا جائے. ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دو وڑا کی قیمت ۱۷ روپیے، کٹنگ چائے ۶ روپیے، کافی اور باقی ۱۰ روپیے، لسّی ۲۰ روپیے، سبزی کھانا ۶۰ روپیے پلیٹ اور مٹن مسالہ ۸۰ روپے بطور خرچ لگایا جا رہا ہے. امیدواروں کی پریشانی یہ بھی ہے کہ کمیشن کے ویڈیو کیمرے کی نظر ان پر دن بھر بنی ہوئی ہے جس سے وہ خرچ کو چھپا بھی نہیں پائیں گے. لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہر امیدوار کے اخراجات کی لمٹ ۷۰ لاکھ روپیے رکھی گئی ہے. تھانہ اور کلیان لوک سبھا سیٹ پر بالترتیب ۲۰ اور ۱۹ لاکھ ووٹر ہیں. تاہم امیدواروں کے ۷۰ لاکھ روپے کے خرچ کو فی ووٹر کے حساب سے دیکھا جائے تو فی ووٹر بہ مشکل ۳ سے ساڑھے ۳ روپے کا خرچ پڑے گا. اتنے خرچ میں تو ووٹر کے پاس ان کے نام کی انتخابی پرچی بھی نہیں پہنچ سکتی ہے. یہ الگ بات ہے کہ سارا خرچ ۷۰ لاکھ روپے کے اندر کرنا ہے. ذرائع کی مانیں تو امیدوار کے آفس میں کام کرنے والے فی شخص کا روزانہ کا خرچ ۳۰۰ روپیے، جھاڑو مارنے اور صاف صفائی کرنے والے کا ۶۰ سے ۷۰ روپے یومیہ خرچ، امیدواروں اور کارکنوں کی جانب سے پہنی جانے والی سادی / گول ٹوپی کے ۱۰ روپے اور گاندھی ٹوپی کا ۲۰ روپے خرچ شامل کیا جا رہا ہے. امیدوار کی جانب سے استعمال کیئے جانے والی گاڑیوں میں اینووا، اسکارپیو، زائیلو، فارچیونر وغیرہ گاڑیوں کا روزانہ کا خرچ ۳۷۵۰ روپیے، اجلاس کے لیے لی جانے والی کرسیاں کی قیمت ۱۴، ٹیبل ۵۶ اور سوفہ کا ایک دن کا خرچ ۳۵۰ روپیے لگایا جا رہا ہے .