نریندر مودی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے:مولانا بد ر الدین اجمل

 آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بد رالدین اجمل
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بد رالدین اجمل

ممبئی:’’ ملک کےنو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی اگر ملک اور مسلمانوں کے مفاد کے لئے کام کریں گے تو ہم ہر بھلے کام میں ان کا تعاون کریں گے لیکن اگر وہ اس کے خلاف عمل کریں گے تو پھر ہم بہتراپوزیشن کارول ادا کریں گے‘‘ان خیالات کا اظہار آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بد رالدین اجمل نے بین الاقوامی معیشت کے نمائندہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ حالیہ پارلیمانی انتخاب میں کامیابی پراللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ’’پورے ملک میں جس طرح تمام پارٹیوں کا صفایا ہوگیا ہے خود کانگریس ۴۴سیٹ پر سکڑ گئی ہے ایسے میں ہر امیدوار گھبرایا ہوا تھا لیکن الحمد للہ آسام میںہم نے تین سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔‘‘موجودہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ای وی ایم مشین کے ذریعہ بدعنوانی کی شکایتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ’’بدعنوانی سے انکار تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کا واضح ثبوت بھی نہیں ہے ،کانگریس پر بھی یہی الزامات لگتے رہے ہیں۔ لیکن اس بار تو وہاں سے بھی بڑی تعداد میںووٹنگ ہوئی ہے جہاں کانگریس کی حکومت ہے۔‘‘نریندر مودی حکومت سے بہتر امیدیں وابستہ کئے مولانا بدرالدین اجمل کہتے ہیں’’ہمیں منفی ذہن کو تبدیل کرنا چاہئے ،الیکشن کے دوران جو بات کہی جاتی ہے اور حکومت میں آنے کے بعد جو بات کہی جاتی ہے اس میں بڑا فرق ہوتا ہے اور نریندر مودی نے انتخابات میںکامیابی کے بعد جو تقریر کی ہے اس میں صرف تعمیر و ترقی کی ہی بات پر زور دیا ہے لہذا میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ تعمیری کام کریں گے اور ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *