Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسلامک بینکنگ ،فائنانس اینڈ کیپیٹل مارکیٹ

by | Jun 11, 2014

کتاب کا نام:اسلامک بینکنگ ،فائنانس اینڈ کیپیٹل مارکیٹ
مصنف:ڈاکٹر شارق نثار،محمدایوب خان
اشاعت:مارچ 2013

ڈاکٹر شارق نثار،ایم زیڈ رحمٰن،آشیش کمار چوہان بی ایس ای بلڈنگ میں کتاب کا اجرا کرتے ہوئے

ڈاکٹر شارق نثار،ایم زیڈ رحمٰن،آشیش کمار چوہان بی ایس ای بلڈنگ میں کتاب کا اجرا کرتے ہوئے

تبصرہ: شاہد ندیم(عبد السلام خان اعظمی)

بد قسمتی سے ہمارے یہاں غیر سودی نظام اور اسلامی بینکنگ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ۔مسلک اور علماء کے آپسی اختلاف نے اس معاملہ کو مزید الجھا کر رکھ دیا ورنہ خود ہمارے بر اعظم ایشیاء کے کئی ممالک میں بڑی کامیابی سے اسلامی بینکنگ جاری و ساری ہے۔عرب ممالک کے علاوہ ملیشیاء،انڈونیشیا،برونی،سری لنکا،تھائی لینڈ،سنگا پور،چین،روس،آذربائیجان،اور افغانستان وغیرہ میں اسے معاشی اور اقتصادی اہمیت حاصل ہے۔ان سب میں ملیشیا کو اولیت اور انڈونیشیا کو دوسرا درجہ حاصل ہے۔یورپ میں اسلامک بینک آف برطانیہ پہلا ایسا مکمل بینک ہے جو اپنی کار کردگی کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔آج وہاں پانچ مزید بینک کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامی بینک قایم ہوتے جارہے ہیں۔
اس پس منظر میں تقویٰ ایڈوائزری اینڈ شریعہ انویسٹمنٹ سالوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ (تاسیس) کی یہ کتاب بڑی اہمیت رکھتی ہے۔زیر نظر کتاب میں اسلامی بینکنگ کے حوالے سے عالمی سطح پر جن اجزاء پر روشنی ڈالی گئی ہے وہ ہیں ،اقتصادیات،انشورنس اور کیپیٹل مارکیٹ۔اس کا اہم مقصد عام قارئین کو اسلامی بینکنگ کے بنیادی اصولوں اور اس کے طریقہ کار سے واقف کرانا اور اس کے علمی پہلوئوں سے روشناس کرانا ہے۔اس کتاب کا ایک خاص پہلو یہ بھی ہے کہ اسلامی بینکنگ کی اہمیت اور افادیت کو سامنے لایا جاسکے۔
کتاب کے آٹھ ابواب کو مختلف موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔جس میں اسلامی بینکنگ اور سرمایہ کا تعارف،اسلامی سرمایہ کاری کے اصول،اسلامی کیپیٹل مارکیٹ،ہندوستان میں اسلامی سرمایہ کاری،اسلامی انشورنس وغیرہ شامل ہیں۔ان عنوانات سے ہی اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کتاب میں اسلامی ،عربی اصطلاحات کے مفہوم بھی علاحدہ سے درج کر دئے گئے ہیں،تاکہ انگریزی داں اس کے صحیح مفہوم و معنی تک پہنچ سکیں۔مختلف چارٹ اور گرافک کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ اسلامی بینکنگ کے میدان میں ترقی کی رفتار کیسی ہے۔مثال کے طور پر انشورنس کے موضوع پر دئے گئے چارٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ 2004میں ان کی تعداد 3.6تھی اور 2010کے آتے آتے یہ 14.9تک پہنچ چکی تھی۔یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ فی زمانہ انشورنس ایک تیزی سے ترقی کرنے والا سیکٹر ہے اور عالمی سطح پر کئی مالی ادارے اس میںسر گرم ہیں۔تاسیس کے ڈاکٹر شارق نثار اور محمد ایوب خان نے اسے بڑی محنت اور جاں فشانی سے تحریر کیا ہے،اس کی زبان اور انداز تحریر اتنی سادہ ہے کہ طالب علم اسے بآسانی قبول کر لے گا۔ڈاکٹر شارق نثار اسلامی شریعہ بینکنگ میں اتھاریٹی کا درجہ رکھتے ہیںاور پوری دنیا میں اپنی علمی بصیرت سے طالب علموں کو مستفیض کرتے رہتے ہیں۔تاسیس کے ڈائرکٹر ہیں اور ہندوستان میں شرعی اسلامی بینکنگ کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔امید ہے کہ آئندہ بھی ایسے موضوعات پر لکھتے رہیں گے اور ہمیں فیضیاب کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...