
اتر پردیش کے اسکولوں میں طالبات مارشل آرٹ سیکھیں گی
لکھنؤ: ( یو این بی ) اتر پردیش کے وزیرا علی اکھلیش یادو ریاست کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں طالبات کے لئے مارشل آرٹ سیکھنے کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ طالبات آسانی سے مارشل آرٹ سیکھ سکیں اور وقت آنے پر خود اپنی حفاظت کر سکیں۔ اکھلیش یادو نے ان خیالات کا اظہار لکھنو میں منعقدہ ایک پروگرام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ پروگرام کا انعقاد وومن پاور لائن کا کام کاج جائزہ ینے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں پولیس کے اعلی اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریاست کے وزیراعلی نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کو روکنے کے لئے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔