
جلد شروع ہوگی 4جی سروس: مکیش امبانی
نئی دہلی،: (یو این بی) ریلائنس انڈسٹریز کی 40 ویں سالانہ عام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہاکہ معیشت کی خراب حالت کے باوجود کمپنی نے اچھا مظاہرہ کیا۔ مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ سال کمپنی کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود ملک کی ترقی میں ریلائنس انڈسٹریز کا اہم کردار رہا۔ ریلائنس انڈسٹریز کا آئندہ کچھ برسوں میں ایک اعشاریہ آٹھ لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مکیش امبانی کے مطابق آئندہ چند برسوں میں ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں بہترین مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جس کا فائدہ کمپنی کو ملے گا اس کے علاوہ ریلائنس مدھیہ پردیش میں 2015-16 سے کول بیڈ میتھین بلاک سے پیداوار شروع کردے گا۔ 4 جی معاملے پر مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس جیو آئندہ کچھ مہینوں میں 4 جی سروس شروع کردے گا۔ ریلائنس جیو ڈجیٹل ایپریشن پر توجہ دیگا۔ سات ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے ریلائنس جیو سے بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملنے کے امکان ہیں۔