شیئر بازار گزشتہ دو ہفتے میں سب سے کم سطح پر

نئی دہلی:(یو این بی)بامبے شیئر بازار میں لگاتار تیسرے دن گراوٹ جاری رہی اور آخری گھنٹے میں ہوئے کاروبار سے سنسکس 96 پوائنٹ گر کرکے دوہفتے کی نچلی سطح پر آ گیا۔ عراق میں تشدد جاری رہنے کے بیچ سرمایہ کار کافی تشویش میں ہیں اور اسکا یہاں بازار پر اثر پڑاہے۔
بمبئی شیئر بازار کا 30 حصص والا سنسکس کاروبار کے دوران 25,276.31 پوائنٹ کے دن کی سب سے اونچی سطح کو چھونے کے بعدآخرمیں 96.29 انک یا 0.38 فیصدی ٹوٹ کر 25,105.51 پوائنٹ پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران اس نے دن کی نچلی سطح 25,056.18 پوائنٹ کو چھوا۔ اس سے پچھلے دو ادوار میں سنسکس 319.39 پوائنٹ نیچے آیا تھا۔ 5 جون کے بعد یہ سنسکسکی نچلی سطح ہے۔ اس دن سنسکس 25,019.51 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔
اس ہفتے کے دوران سنسکس میں 122.66 پوائنٹ کا نقصان رہا۔ اسی طرح نیشنل ا سٹاک ایکسچینج کا نفٹی 29.25 پوائنٹ یا 0.39 فیصدکے نقصان سے 7,511.45 پوائنٹ پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران یہ 7,497.30 سے 7,560.55 پوائنٹ کے دائرے میں رہا۔
عراق میں تشدد کی وجہ سیچالو سرمایہ کاروں نے سودے گھٹائے جس سے رجحان میں کمزوری رہی۔ دلالوں نے کہا کہعراق کی صورتحال کی وجہ سیعالمی سطح پرخامتیل کے دام 9 ماہ کی سب سے اونچی سطح پر چلے گئے ہیں۔ سنسکس کی کمپنیوں میں مہندرا اینڈ مہندرا، ماروتی سوزوکی، ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بینک،ڈاکٹرریڈیجزلیب، گیل انڈیا، ریلائنس انڈسٹریز، او این جی سی، سیسا اسٹرلائٹ، سن فارما اور ٹاٹا پاور کے حصص میںخسارہ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *