Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سپریمو شرد پوار کی مسلم عمائدین سے ملاقات

by | Jun 21, 2014

یشونت رائو چوہان پرتسٹھان ،ممبئی میںمنعقدہ میٹنگ کا منظر(فوٹو:معیشت)

یشونت رائو چوہان پرتسٹھان ،ممبئی میںمنعقدہ میٹنگ کا منظر(فوٹو:معیشت)

ممبئی:(نمائندہ معیشت)’’میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں مسلم ووٹ صرف کانگریس -این سی پی کو ملا ہے جبکہ ہماری حکومت نے مسلمانوں کے بہت سارے مسائل کو حل کرنے میں تساہلی سے کام لیاہےلیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد آپ کے مسئلوں کا حل پیش کردیا جائے گا اور آپ کے مطالبات پر عمل آوری ہو گی‘‘۔ان خیالات کا اظہارممبئی کے یشونت رائو چوہان پرتسٹھان میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سپریمو شرد پوارنے مسلم عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے پورے ملک سے آئےمسلمانوں کے مختلف تنظیم و تحریک کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’میں نے دو گھنٹے تک آپ تمام لوگوں کی باتیں بڑے غور سے سنتا رہا ہوں،متعلقہ ذمہ داران بھی ہمارے پاس بیٹھے ہیں ،میں چاہوں گا کہ بہت جلد مثبت نتائج سے ہم آپ کو آگاہ کریں‘‘انہوںنے ووٹ بینک کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ سیکولر طاقتوں کو خوشی سے ووٹ دیں ۔میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ کوئی یہ کہےکہ چونکہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا اسلئے ہم نے این سی پی کو ووٹ دیا۔‘‘واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ مختلف پارٹیاں اپنے اپنے ووٹ بینک کو ٹٹول کر دیکھ رہی ہیں کہ ریاست میں آنے والا انتخاب کس کے حق میں فال کھولتاہے۔چونکہ پارلیمانی انتخابات میں این سی پی کانگریس کو ریاست میں منھ کی کھانی پڑی ہے لہذا وہ اس سلسلے میں زیادہ محتاط رویہ اختیار کررہی ہیں۔

پروفیسر تلاوت علی میٹنگ میںاپنی گفتگو پیش کرتے ہوئے،ڈاکٹر ظہیر قاضی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے(فوٹو:معیشت)

پروفیسر تلاوت علی میٹنگ میںاپنی گفتگو پیش کرتے ہوئے،ڈاکٹر ظہیر قاضی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے(فوٹو:معیشت)

مذکورہ میٹنگ میں اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے این سی پی قومی اقلیتی سیل کے چیر مین ایڈوکیٹ سیدجلال الدین نے کہا کہ ’’ہم نے پورے ملک سے بیشتر بڑی تنظیموں کے ذمہ داران کو بلایا ہےتاکہ شرد پوار صاحب کے سامنے پورے ملک کی نمائندگی ہوسکے لہذا میں چاہوں گا کہ تمام لوگ کھل کر اپنی گفتگو پیش کریں تاکہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔‘‘مفتی پنجاب فضیل الرحمن ہلال عثمانی نے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’’شرد پوار کا پورے ملک میں بڑا دبدبہ ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ انہیں کی حکومت میں ہمارےہونہار بچوں کو دہشت گردی کےبے بنیادی الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی زندگیاں خراب کردی گئی ہیںبعد میں عدلیہ نے ملزمین کو بے گناہ تسلیم کرتے ہوئے باعزت رہابھی کردیا ہے ۔لہذا دہشت گردی کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے نہ صرف ملک میں انارکی پھیلے گی بلکہ ہمارے نوجوانوں کا حکومتوں سےاعتماد بھی ختم ہو جائے گا اور وہ کہیں ایسے راستے کی طرف نہ چل پڑیں جس سے کہ ہر کسی کا نقصان ہو۔‘‘مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’انٹلی جنس بیورو اور دیگر سرکاری ایجنسیوں میں ایسے لوگ شامل ہوچکے ہیں جو مسلم نوجوانوں کو باقاعدہ ٹارگیٹ کر رہے ہیںاور ان کی زندگیاں برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘‘۔اجمیر شریف سے تشریف لائے آستانہ عالیہ خواجہ غریب نواز ؒ کے سجادہ نشین سید سرور چشتی نےکہا کہ ’’سنگھ پریوار نے گجرات کوماڈل بنایا ہے لیکن لیبوریٹری تو مہاراشٹر ہے جہاں سے ہندو دہشت گردی پنپ رہی ہے اور پورے ملک میں اس لیبوریٹری کے ارکان اپنی دہشت پھیلا رہے ہیں۔‘‘انہوں نے ہیمنت کرکرے پر لکھی گئی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں آپ کی حکومت ہے لیکن ہندو انتہا پسندوںکو سب سے زیادہ چھوٹ یہیں ملی ہوئی ہے ۔اگر یہی ماحول رہا تو ہمیں اپنے بچوں کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔‘‘

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے اپنی مختصر گفتگو میں کہا کہ ’’موجودہ این سی پی کانگریس حکومت کے لئے تین ماہ کا وقت ہے جس میں وہ ان فائلوں کو کلیئر کردیں جس سے ملت کا فائدہ ہونے والا ہے ہم لانگ ٹرم ایشوز پر بعد میں غور کر سکتے ہیں لیکن فی الحال ٹیسٹنگ تو یہ ہے کہ پہلے سے زیر التوا پڑی فائلیں کیوں نہیں کلیئر کی جا رہی ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ گفتگو میں آل انڈیا جمعیت اہل حدیث کے جنرل سکریٹری اصغر علی امام مہدی،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن ،وغیرہ نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...