Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہار اشٹر میں ریزرویشن کی مخالفت

by | Jun 27, 2014

ممبئی:(یو این بی ) مہاراشٹر میں مراٹھا اور مسلمانوں کو ریزرویشن دیکر ریاستی حکومت گھرتی نظر آ رہی ہے۔ مخالف پارٹیاں اس فیصلے کی مخالفت تو کر ہی رہی ہیں ساتھ ہی ایک صحافی کیتن تروڈکر نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے ریاستی حکومت کے فیصلے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے دونوں طبقوں کو ریزرویشن دینے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد کیا تھا ۔ ریاستی حکومت نے مراٹھوں کو 16 فیصد جبکہ مسلمانوں کو 5 فیصد ریزریشن دینے کا فیصلہ کیا ۔ ریاست کے وزیراعلی پرتھوی راج چوہان پہلے ہی کہہ چکے ہیں وہ اس فیصلے کو فوری طور پر عمل میں لائیں گے۔ دوسری جانب کیتن تروڈکر کا کہنا ہے کہ قانون سے زیادہ ریزرویشن دینے کے لئے مہاراشٹر کی حکومت کو روکا جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ تروڈکر نے حکومت کی جانب سے مراٹھا طبقے کو پچھڑا ہوا قرار دینے کی بھی مخالفت کی ہے۔ تروڈکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں 75 فیصد ذرائع مراٹھوں کے قبضے میں ہیں اور ان حالت میںانہیں پچھڑا ہوا نہیں کہہ سکتے ہیں۔ رنگ ناتھ مشرا کمیشن ، راجیندر سچر کمیٹی اور محمود الرحمان کمیٹی کی رپورٹوں کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا اعلان کیا گیا۔ اسلامک اسکالر شوکت علی کا کہنا ہے کہ ریاستی انتخابات نزدیک ہیں اور مسلمان ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے ریزرویشن کااعلان کیا گیا ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...