Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بیشتر سابق وزراء ابھی تک سرکاری بنگلوں پر قابض ہیں

by | Jun 27, 2014

نئی دہلی: (یو این بی ) یو پی اے حکومت کے 55 وزیروں میں سے زیادہ تر وزیروں نے ابھی تک سرکاری بنگلہ خالی نہیں کیا ہے۔ ان وزیروں کو طے شدہ وقت میں بنگلوں کو خالی کرنا تھا لیکن ابھی بھی یو پی اے کے وزیر سرکاری بنگلے میں ہی مقیم ہیں۔ یو پی اے حکومت کے سابق وزیروںکو جمعرات تک اپنا بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ طے شدہ وقت پر سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرنے کی وجہ سے وزارت شہری ترقیات سابق وزیروں کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مودی حکومت کے نئے وزیروں میں سے نو وزیر رکن پارلیمنٹ کے طور پر ملے اپنے پرانے بنگلے میں ہی رہیں گے جبکہ دیگر 29 وزیروںکو ان کے درجے کے مطابق نئے بنگلے تقسیم کئے گئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیرنتن گڈکری، ریلوے وزیر سدانند گوڑا اور مرکزی وزیر کلراج مشرکو نئے بنگلے تقسیم کئے گئے۔ لیکن یو پی اے کے وزیروں کی جانب سے بنگلہ خالی نہ کئے جانے کی وجہ سے یہ ابھی تک اپنی سرکاری رہائش گاہ میں منتقل نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن لوگوں کو جمعرات تک بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا ان میں سے کچھ لوگوں نے بنگلہ خالی کر دیا ہے۔ سرکاری بنگلہ خالی کرنے والوں میں سابق وزیر داخلہ سشیل کمار شندے بھی شامل ہیں۔وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کچھ لوگوں نے بنگلہ خالی کرنے کے لئے مزید وقت کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کچھ لوگ جلد ہی اپنا بنگلہ خالی کر دیں گے۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو اس سلسلے میں بہت زیادہ وقت دینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے دو یا تین مہینے کا وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت کے تحت جائیداد ڈائریکٹوریٹ انہیں نئے سرے سے نوٹس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو، صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان، مینکا گاندھی اور وزیر قانون روی شنکر پرساد اپنے پرانے بنگلے میں ہی رہیں گے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...