Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی ایئر لائنز نے بھی پشاور کے لیے پروازیں معطل کیں

by | Jun 28, 2014

Saudi Airlines

اسلام آبا:(یو این بی)غیر ملکی فضائی کمپنی سعودی ایئر لائنز نے سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور سے آنے جانے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ایئر لائنز نے ہفتے کو سعودی عرب سے آنے والی پرواز کا رخ پشاور کے بجائے اسلام اباد کی طرف کر دیا گیا تھا۔ اس پرواز پر پشاور کے تین سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں اسلام آباد میں اتار دیا گیا ہے۔بادی النظر میں لگتا ہے کہ سعودی ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ پشاور ایئر پورٹ کے حدود میں طیارے پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں کیا ہے۔

اس سے پہلے تین دیگر غیر ملکی ایئر لائنز اتحاد ایئر ویز، ایمریٹس ایئر لائنز اور قطر ایئر ویز نے بھی پشاور ایئر پورٹ کے حدود میں طیارے پر حملے کے بعد یہاں سے آنے جانے والی تمام پروازوں کو معطل کردیا تھا۔ ان ایئر لائنز کی پروازیں اب پشاور کے بجائے اسلام آباد میں اتر رہی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ بعض دیگر غیر ملکی ایئر لائنز کی بیرونی ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں پشاور ایئر پورٹ سے مسلسل جاری ہے اور ان میں کوئی تعطل نہیں آیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے بیرونی ممالک سے پشاور پہنچنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ چار دن قبل پشاور کے باچا خان بین الاقوامی ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی قومی ائر لائن ‘پی آئی اے’ کی پرواز پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک خاتون ہلاک اور عملے کے دو ارکان زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ایئر پورٹ اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...