الہ آباد :(یو این این) ز ر عی ما ہر ین کے مطا بق ا مر و د کے پو دو ں کو سا ل میں 12 سے 15مر تبہ آبپاشی کی ضرورت ہو تی ہے لہذا چھوٹے پودوں کو سا ر ا سا ل تھوڑ ے تھوڑ ے وقفے کے بعد پا نی لگاتے ر ہیں۔ جوا ن پودوں کو پھل لگنے پر ز یا د ہ پا نی کی ضرورت ہوتی ہے جب پو د وںپر پھل آ ر ہا ہو تو اس وقت تک پا نی رو ک د یں جب تک پھل مکمل طورپر سیٹ نہ ہو جا ئے امر و د کے بہتر پھل کے حصو ل کیلئے پو دوں کو نقصان رساں کیڑے و بیما ر یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھنے کیلئے حفاظتی ا قدا ما ت کرے۔ ا مرو د کی گر میوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے ز یا د ہ نقصا ن پہنچا تی ہے یہ مکھی پھل کے ا ند ر ا پنا ڈنگ داخل کر کے ا نڈ ے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہو کر گو د ے کو کھانا شروع کر دیتی ہیںاور پھل گل سڑ کر ز مین پر گر جا تا ہے۔ سو کے کی بیما ر ی کے حملہ سے پو دے کی شاخیں مر جھا جاتی ہیں۔ پو دو ں کا ر نگ ز ر د یہ برائو ن ہو جاتا ہے۔ ز مین کے نز د یک تنے سے چھلکا سو کھنا شروع ہو جاتا ہے۔ جڑیں گل جا تی اور چند مہینوں میں پو دا مر جھا جا تا ہے ۔یہ بیماری جڑوں پر حملہ کر نے وا لی پھپھو ند ی کی وجہ سے پھیلتی ہے ۔ا یسے با غا ت میں بہت ز یا د ہ پا نی نہ د یں۔ بیمار پودو ں کی جڑوں میں سفا ر ش کر د ہ پھپھو ند ی کش دوا ئی ڈا لیں اور گرا ہوا تمام پھل ا کٹھا کر کے ز مین میں د با دیں۔ پودوں کی آبپاشی علاقہ کی آ ب و ہوا اورز مین کی خا صیت کے مطا بق کریں۔ جب امرود کے پھل کا سا ئز بڑ ا ہو جا ئے تو میٹا سسٹا کس ڈا ئی میکرا ن یا ڈپٹریکس پا نی میںملا کر سپر ے کریں۔ یہ سپر ے فصل کی بر د اشت سے 20دن پہلے بند کر د یں۔ ا مر و د کی گر میوں کی فصل جون کے آخر سے اگست تک بر دا شت کی جا تی ہے ۔ا مر ود کا پکا ہو ا پھل ہفتہ میں دو سے تین مر تبہ توڑیں کیو نکہ ا س کا پھل جلد خر اب ہو نے وا لا ہے ا س لیے جلد بر دا شت کے بعد ا س کو منڈی فوری طور پر بھجوا یا جا ئے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...