
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
نئی دہلی : (یو این بی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیںآدھی رات سے نافذ ہو گئی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافے سے مہنگائی کے اور بڑھنے کے آثا ر پیدا ہو گئے ہیں۔ پٹرول 1.69 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ ڈیزل کے داموں میں 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ مرکزمیں مودی حکومت بننے کے بعد پانچ دنوں کے اندر ہی ڈیزل کی قیمت میں ریاست کے ٹیکس کو چھوڑ کر 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی اشارہ دیا تھا کہ عراق میں جاری بحران کی وجہ سے کچے تیل کے دام بڑھ سکتے ہیں ،جس کا اثر ہمارے ملک پر بھی پڑے گا ۔ ان حالات میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔