مہنگائی سے عوام پریشان، ضلع راجد کا کلکٹریٹ پر دھرنا و مظاہرہ

موتیہاری، یکم جولائی (یو این بی): ریل مسافر کرایہ و مال ڈھولائی کرایہ میں اضافہ ، بڑھتی مہنگائی ، راشن و کراسن کوپن تقسیم میں گڑ بڑی ، فصل بیمہ کی ادائیگی نیز دماغی بخار پر کنٹرول جیسے مدعوں کو لیکر ضلع راجد نے سموار کو کلکٹریٹ پر ایک روزہ دھر نا دیا ۔ دھرنا کی قیادت ضلع راجدصدر بچہ یادو نے کی ۔ دھرنا کو خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی پر لگام کسنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کسانوں کے فصل بیمہ کی ادائیگی آج تک نہیں ہو پایا ہے ۔ جس کیوجہ سے کسان دفاتر کا چکر کاٹنے کو مجبور ہیں ۔ روزمرہ کی استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ ہونے سے عام عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے۔ موتیہاری اسمبلی حلقہ سے راجد کے سابق امیدوار ببلو گپتا نے کہا کہ چنائو پرچار کے دوران بھاجپا نے عوام سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے وعدوں کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔ اچھے دن کا سنہرا خواب دیکھا کر بھاجپا نے عوام کو ٹھگنے کا کام کیا ۔ضلع مکھیا سنگھ کے صدر انجینئر احتشام احمد نے کہا کہ بھاجپا کے دور اقتدار میں غریبوں کو راحت ملنے والی نہیں ہے ۔ اس اشارہ اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ریل کرایہ ۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر بھاجپا نے واضح طو ر پر دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مار سماج کے تما م طبقوں پر پڑ رہی ہے۔ وہیں مکھیا انعام الحق نے اپنے خطاب میں این ڈی اے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے گزشتہ ایک مہینہ کے دوران دو بار پٹرول کی قمیتوں میں بڑوھوتری پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ موقع پرمحمد شرف الدین، شکیل رضا ، رام پرویش یادو، منی لال یادو ، رام سکل یادو ، رام بابو کشواہا ، حاتم خان ، محمد رضٓاء الرحمن ، دھرو یادو سمیت بڑی تعداد میں راجد کارکنان موجود تھے ۔ موقع پر پارٹی کے ایک وفد نے اپنی مانگوں کی حمایت ایک میمورنڈم ڈی ایم کے توسط سے گورنر کو سونپا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *