غیر رعایتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں16.50 روپئے کا اضافہ

’اچھے دن لانے کی ایک اور کوشش‘

LPG GAS

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این بی): حکومت نے غیر رعایتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 16.50 روپئے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ جیٹ ایندھن بھی 0.6 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 1.69 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل میں 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ پچھلے چھ مہینے کے اندر پہلا موقع ہے جب غیر رعایتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گاہک کو 12 ایل پی جی سلنڈر کے علاوہ جو بھی سلنڈر خریدتے ہیں ان پر رعایت نہیں دی جاتی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے مطابق ہر غیر رعایتی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 922.50 روپئے ہو گئی ہے جو پہلے 906 روپئے تھی۔ پچھلے مہینے غیر رعایتی سلنڈر میں 23.50 فی سلنڈر کے حساب سے کمی کی گئی تھی۔ دہلی میں رعایت شدہ سلنڈروں کی قیمت 414 روپئے ہے۔ ذرائع کے مطابق دس جولائی کو پیش ہونے والے عام بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *