جموں،4 جولائی (یو این بی )وزیر اعظم نریندر مودی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے وادی کے دورے پر ہیں ۔ ان کے دورے کے پیش نظر ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ویشنو دیوی جانے کے لئے عقیدت مندوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے جموں سے کٹرا جانے والی ریل لائن کا افتتاح کیا۔ اس ریل روٹ کے شروع ہونے سے ویشنو دیوی جانے والے عقیدت مندوں کو کافی راحت ملے گی۔ وزیر اعظم کی ہری جھنڈی کے بعد ادھم پور سے کٹرا تک 25 کلومیٹر کا ٹریک باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ اب ادھم پور سے کٹرا تک 45 منٹ میں بغیر کسی دقت کے پہنچا جا سکے گا۔ فی الحال باہر سے آنے والے عقیدت مند ٹرین کے ذریعے جموں تک ہی جا پاتے ہیں۔ اس کے بعد جموں سے آگے تک کا سفر انہیں بس، کار یا دیگر گاڑیوں سے کرنا پڑتا ہے۔لیکن اس ٹرین روٹ کے افتتاح کے بعد لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے کٹرا تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔ ہر سال تقریبا سوا کروڑ لوگ ویشنو دیوی کی درشن کے لئے جاتے ہیں۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...