Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!

by | Jul 4, 2014

ناخن کی تیاری میں NFC ٹکنالوجی استعمال ہوتی ہے
smart phone

ٹوکیو، 4 جولائی (یو این بی) جدید ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی حضرتِ انسان کو نت نئے اور اچھوتے تخیلات کے ساتھ ایسے آلات سے بھی متعارف کرا رہی ہے جن کے استعمال سے روز مرہ زندگی زیادہ آسان ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جاپانی کمپنی “تاکارا” نے حال ہی میں مصنوعی ناخن تیار کیے ہیں جو موبائل پر کسی کی فون کال آنے پر خود بہ خود چمک اٹھتے ہیں۔ تاہم یہ اسمارٹ ناخن صرف اسمارٹ فونز ہی کے لیے کارآمد ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ ناخن کسی بیٹری یا پاور سپلائی کے بغیر near field communication ٹکنالوجی کے ذریعے اس وقت کام کرتے ہیں جب انہیں اسمارٹ فون سیٹ کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔ اسمارٹ ناخن موبائل فون پر کسی کی کال آنے یا فون کرتے وقت خود بہ خود روشن ہو جاتے ہیں۔فی الوقت اسمارٹ ناخن کا اینڈو رائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ زیادہ مہنگے بھی نہیں، کوئی بھی شخص محض 12 ڈالر میں 16 اسمارٹ ناخن خرید کر سکتا ہے۔
تاکارا کمپنی کی خاتون ترجمان میسا آروجا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ناخن جاپان میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سب میں یکساں طور پر مقبول ہو رہے ہیں۔ کمپنی اب اسمارٹ ناخنوں کی برطانیہ اور امریکا میں بھی مارکیٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...