نئی دہلی ، 4 جو لائی (یو این بی ) وی وی آئی پی اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالہ معاملے میںسی بی آئی نے گواہ کے طور پر گو اکے گورنر بی وی وانچو کا بیان درج کیا ہے۔ اس سے پہلے سی بی آئی مغربی بنگال کے گورنر ایم کے نارائنن سے پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ ایم کے نارائنن سے پوچھ تاچھ کے ایک ہفتے کے بعد وانچو سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ ایم کے نارائنن نے پوچھ تاچھ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ استا ویسٹ لینڈکمپنی کے ساتھ 3600 کروڑ روپئے کے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں رشوت خوری کے الزامات کی جانچ کے تحت سی بی آئی کی ٹیم نے پاناجی میں وانچو سے پوچھ تاچھ کی اور ان کا بیان درج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وانچو اور نرائنن کا بیان ریکارڈ کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دونوں نے سال 2005 میں ہوئی اس میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خاصیتوں میں اہم بتدیلیوں کو منظوری دی گئی تھی۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...