نئی دہلی۔ 6 جولائی (یو این این) بھارت میں جون کے دوران کوئلے کی درآمد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جون کے دوران کوئلے کی درآمد 18.5 ملین ٹن رہی جوکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 12 فیصد زائد رہی جس کی وجہ کوئلے کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی بھی ہے۔ بھارت ایشیاء کی تیسری بڑی معیشت اور دنیا میں کوئلے کا تیسرا بڑا خریدار ہے جو ہر سال انڈونیشیاء، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے کوئلہ درآمد کرکے اسے اپنے پاور پلانٹس میں جلاتا ہے تاکہ 1.2 ارب نفوس کیلئے بجلی پیدا کی جاسکے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے مستقبل قریب میں بھی کوئلے کی درآمد میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ چین اور یورپی خریداروں کی جانب سے کوئلے کی طلب میں کمی کے باعث اس کی قیمتوں میں کمی کی صورتحال ہے۔ چین جوکہ دنیا میں کوئلے کا سب سے بڑا خریدار ہے نے مئی کے دوران 24.01 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا جوکہ اپریل کی نسبت 11.4 فیصد کم درآمد ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...