
سوئس بینک سے مثبت جواب برآمد: جیٹلی
پنجی، 9 جولائی (یو این بی): مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے منگل کے روز اس بات کی وضاحت کی کہ بیرون ملک بینکوں میں جمع کالے دھن سے متعلق حکومت ہند کے ذریعہ بھیجے گئے خط اور کچھ گزارشات پر سوئس بینک نے مثبت جواب بھیجا ہے۔ دراصل گوا سے راجیہ سبھ رکن شانتا رام نائک نے اس سلسلے میں سوال پوچھا تھا جس کے جواب میں جیٹلی نے مذکورہ وضاحت پیش کی۔ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ نائک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجیہ سبھا میں ان کے سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کے سوئس بینک کے کھاتے کے بارے میں اطلاع کے لیے کئی گزارشات کیے گئے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ کچھ گزارشات پر سوئس بینک نے مثبت رخ ظاہر کیا ہے جہاں اطلاعات دوہرے ٹیکس سسٹم کو نظر انداز رکنے والے سمجھوتے کے تحت رازداری کے نظام کے تحت اطلاعات مہیا کرائی گئی ہیں۔ جیٹلی نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ دیگر معاملوں میں سوئس حکومت اپنے گھریلو قانون کے تحت لگائی گئی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے طلب کی گئی رپورٹ مہیا نہیں کرا رہی ہے۔