جیٹلی کے ’یو-ٹرن‘ پر کانگریس چراغ پا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این بی): متوسط طبقہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے انکم ٹیکس کی حد بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وعدے سے منحرف ہونے کے بعد کانگریس پارٹی چراغ پا نظر آ رہی ہے۔ کانگریس نے اس وعدہ خلافی کے لیے حکومت اور وزیر مالیات ارون جیٹلی کی پرزور تنقید کی۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے اس قدم کو وزیر مالیات ارون جیٹلی کا ’ایک اور یو-ٹرن‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے عام بجٹ کے بارے میں ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’یہ جیٹلی کا ایک اور یو-ٹرن ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی حد پانچ لاکھ روپے کرنے کا مطالبہ کرتے تھے لیکن اب خود اس کے 50 فیصد پر ہی پہنچ پائے اور ڈھائی لاکھ روپے کی حد پر اٹک گئے۔ کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ یہ 100 کروڑ کا بجٹ 100 کروڑ کی اسکیم والا اور 100 کروڑ غیر حقیقی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *