Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مردہ اقتصادی نظام کے لیے عام بجٹ ’آبِ حیات‘ ہے: وزیر اعظم

by | Jul 10, 2014

سکریٹری مالیات اروند مایارمن اپنے دیگر عملہ کے ساتھ مالیات پر پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

سکریٹری مالیات اروند مایارمن اپنے دیگر عملہ کے ساتھ مالیات پر پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این بی): این ڈی اے حکومت کے پہلے عام بجٹ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مردہ ہو چکے اقتصادی نظام کے لیے ’آبِ حیات‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عوام کی امیدوں کے مطابق بجٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بجٹ نے ان کی امیدوں اور تمنائوں کو یقین میں بدلا ہے۔ وزیر مالیات ارون جیٹلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی شراکت داری اور عوامی قوت کو حوصلہ بخشے گا۔ غریب اور نچلے طبقہ کے لوگوں کے لیے یہ بجٹ امید کی شمع کی طرح ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ تجربہ کا وقت ہے اور ہم نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے منتر کے تحت غریب، نچلے اور متوسط طبقے کو ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو مضبوطی ملے گی۔ ساتھ ہی کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں ملک میں جو بحران آیا ہے اسے ہم دور کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ مودی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کی 125 کروڑ عوام کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ یہ مضبوطی ملک کو ایک نئی اونچائی کی جانب لے جا سکتی ہے۔

جبکہ دوسری خبر کے مطابق عام بجٹ 2014-15 پیش ہونے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر مالیات ارون جیٹلی کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ مکمل بجٹ ہے جس میں ملک کے ہر طبقہ کو نظر میں رکھا گیا ہے۔ کسان، تنخواہ دار، نوجوان، صنعت کار، تاجر، خواتین، بزرگ اور پسماندہ طبقہ، سبھی کے لیے بہتر سہولیات دی گئی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امیدوں پر کھرا اترتے ہوئے اس بجٹ نے نئی سمت کا خاکہ پیش کیا ہے۔ ’نیو وائبرینٹ انڈیا‘ کے خواب کو بھی یہ بجٹ طاقت عطا کرنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تبدیلی کے لیے ایک نیا عزم نظر آ رہا ہے جو ہندوستانی اقتصادی نظام کی حقیقی صلاحیت کو ظاہر کرنے والا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر مالیات نے اقتصادی نقصان کو کم کرنے کے لیے کئی سخت قدم اٹھائے ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق ’اسکل انڈیا‘ جیسے منصوبے ملک کے نوجوانوں کے حوصلہ کو بڑھانے والا ہے۔ وزیر اعظم سینچائی منصوبہ کے ذریعہ کم پانی والے کھیتوں میں پانی پہنچنے پر کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، ساتھ ہی فوڈ سیکورٹی کی سمت میں بھی ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ جلاوطن کشمیریوں کی باز آبادکاری کے لیے 500 کروڑ روپے کا نظم ایک مثبت قدم ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی پولس میں تجدیدکاری کے لیے مختص تین ہزار کروڑ روپے ملک میں پولس نظام کی بہتری کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے انکم ٹیکس حد کو دو لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ کرنے کے فیصلے کو تنخواہ داروں کے لیے بہتر قدم بتایا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...