
’اسپائس جیٹ‘ سے صرف 99 9روپے میں بیرون ملک سفر کیجیے
ممبئی، 11 جولائی (یو این بی): ’اسپائس جیٹ‘ کی سستی پرواز سروس کولکاتا سے کاٹھمنڈو کے لیے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ہے۔ کمپنی کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سروس 13 اگست سے شروع کی جائے گی۔ اس کا آفر کرایہ 999 روپے ہوگا۔ یعنی آفر کرائے کے طور پر آپ کولکاتا سے کاٹھمنڈو کے لیے 99 روپے دیں گے۔ یہ سروس مغربی بنگال سیاحتی مقام باغ ڈوگرا کو بھی جوڑے گی۔ یہ آفر کرایہ ایک ہزار سیٹوں کے لیے ’پہلے آئو، پہلے پائو‘ کی طرز پر ہوگا۔ ویسے تو اس طیارہ کا کولکاتا سے کاٹھمنڈو کا کل کرایہ 4289 روپے فی مسافر ہے۔ یہ طیارہ سروس ہفتہ میں ساتوں دن دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس طرح سے یہ ’اسپائس جیٹ‘ کی باغ ڈوگرا سے پرواز بھرنے والی ملک کی پہلی بین الاقوامی پرواز سروس ہوگی۔ ’اسپائس جیٹ‘ دہلی سے کاٹھمنڈو کے لیے اپنی سیدھی پرواز سروس پہلے ہی شروع کر چکا ہے۔ اس پرواز سروس سے دارجیلنگ کے لوگوں کو مدد ملے گی۔ اس کرائے میں دیگر ٹیکس اور فیس نہیں جوڑا گیا ہے۔ اس سے متعلق تفصیلی معلومات کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔