
فیاض احمد نے پچاس میٹر لمبے پل کا افتتاح کیا
جبکہ ڈی ڈی سی افسر کی ہدایت کے باوجود ناجائز قبضہ برقرار
مدھوبنی، 12 جولائی (یو این بی): وزیراعلی سیتونرمان منصوبہ کے بینر تلے سڑک تعمیر محکمہ کے ذریعے بہار راجیہ پل نرمان نگم لمیٹڈکے تحت 230.18کروڑ کی اصراف سے پچاس میٹر لمبے پل کاافتتاح بسفی ایم ایل اے ڈاکٹر فیاض احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس موقع سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد نے کہا کہ حلقہ کی ترقی کے لئے میں پوری طری کوشاں ہوں اور رہوںگا۔انہوں نے بجلی سڑک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاک حلقہ میں مختلف علاقوں میں ابتک22جلے ٹرانسفرمر بدلے جاچکے ہیںجبکہ مزید 25ٹرانسفرمربدلنے کی کاروائی جاری ہے ۔ ڈاکٹراحمد نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اس پل کے آغاز ہونے سے بسفی، بھیڑوا،تیسی اور دامودرپورہوتے ہوئے بینی پٹی سبڈیویزن تک جانے میں عوام اور محکمہ کو کافی سہولت ملے گی۔انہو ںنے کہا کہ سڑک سہولیات سے علاقہ کی ترقی میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔کیونکہ بہتر سڑک سفرآسان کردیتی ہے ۔
جبکہ ایک دوسری خبر کے مطابق ڈی ڈی سی کم ایگزیکٹو افسر کی ہدایت کے باوجود کھجولی ریلوے اسٹیشن سے پورب میں واقع امبیڈکر چوک سے بہٹا گمٹی تک ناجائز طریقے سے قابض ضلع پریشد کی زمین کو محکمہ خالی نہیں کرا پائی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہدایت جاری ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس سے متعلق ڈی ڈی سی نے سرکل افسر کو ضلع پریشدکے نام کی زمین خالی کرانے کی ہدایت کئی بار دی ہے۔ ضلع پریشد کے کھاتہ نمبر246،کھیسرا نمبر696،رقبہ5.60ایکڑ اور موضع بیہٹا کی زمین ،کھاتہ نمبر341،کھیسرا1175،رقبہ 2ایکڑ36ڈسمل موضع منیربا میں علاقائی لوگوں کے ذریعہ ناجائز طریقہ سے قبضہ کر لیا گیا ہے۔ناجائز طریقہ سے زمین پر قبضہ کرنے والوں کی فہرست دستیاب کراتے ہوئے ڈی ڈسی نے رسید جمع کرنے کی ہدایت دیا ۔پر افسوس ہے کہ ایک سال بعد بھی سرکل افسر اس زمین کو کھالی نہیں کراسکا۔ادھر اس زمین پر عالی شان عمارت تعمیرکرواکر لوگ اپنی تجارت کر رہے ہیں۔