Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پٹنہ سے چلی ٹرین آنند وِہار کی جگہ نئی دہلی پہنچی، 8 ملازمین برخاست

by | Jul 14, 2014

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این بی): ریلوے میں لاپروائی کی وجہ سے وقتاً فوقتاً حادثات رونما ہوتےر ہے ہیں لیکن پھر بھی ریلوے عملہ کی لاپروائی ہنوز جاری ہے۔ اس کا ایک نمونہ کل اس وقت دیکھنے کو ملا جب راجندر نگر (پٹنہ) سے چلی خصوصی ٹرین آنند وِہار کی جگہ نئی دہلی پہنچ گئی۔ یہ واقعہ اتوار شام کا ہے جب ٹرین کو غلط ٹریک پر روانہ کر دیا گیا۔ جب ٹرین نئی دہلی پہنچ گئی تو دوبارہ اسے آنند وِہار لے جایا گیا۔ اس دوران مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا بہت وقت برباد بھی ہوا۔

شمالی ریلوے نے اس سلسلے میں بتایا کہ پٹنہ اسپیشل ایکسپریس ٹرین (02393) راجندر نگر سے کھل کر آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پہنچتی ہے۔ آنند وِہار میں اس ٹرین کے پہنچنے کا وقت 6.13 ہے، لیکن اتوار کی شام یہ ٹرین آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پر نہیں رکی۔ ٹرین مین لائن سے ہوتے ہوئے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 6 پر پہنچ گئی۔ 6.25 پر اس ٹرین کو وایا شاہدرا آنند وِہار کے لیے روانہ کیا گیا۔ ریلوے کی اتنی بڑی لاپروائی سامنے آتے ہی افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ شروعاتی جانچ میں سب سے بڑی غلطی صاحب آباد اور غازی آباد ریلوے اسٹیشن کے افسروں سے ہوئی۔ انھوں نے ٹرین کو آنند وِہار ریلوے اسٹیشن کے بجائے مین لائن پر ڈال دیا جو سیدھے نئی دہلی پہنچتی ہے۔ اسی لیے اسپیشل ٹرین آنند وِہار سے گزری ضرور لیکن مین لائن سے ہوتے ہوئے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لیے نکل گئی۔ چونکہ ٹرین مین لائن سے گزر رہی تھی اسی لیے آنند وِہار ریلوے اسٹیشن کے افسران نے اس پر غور نہیں کیا۔ اس سلسلے میں شمالی ریلوے نے کل 8 لوگوں کو برخاست کر دیا ہے۔ برخاست ہونے والوں میں ٹرین کے دو ڈرائیور، 3 اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر، ایک گارڈ، ایک ٹی آئی اور ایک سیکشن کنٹرول شامل ہیں۔ ریلوے نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جانچ پوری ہونے کے بعد افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
بہر حال، اس لاپروائی میں سب سے بڑا حیران کرنے والا پہلو اس ٹرین کے ڈرائیور، ٹریفک انسپکٹر اور گارڈ کا کردار ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخری منزل کا پتہ ہونے کے باوجود جب ٹرین نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لیے بڑھنے لگی تو فوراً الرٹ کیوں نہیں جاری کیا؟ اسی طرح غازی آباد اور صاحب آباد اسٹیشنوں سے اس ٹرین کی لائن نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لیے کیسے کر دی گئی اور ٹرین پر نظر رکھنے والے سیکشن کنٹرولر کی اس غلطی پر نظر کیوں نہیں پڑی؟ اس کے علاوہ بھی کئی سوالات ریلوے کی اس لاپروائی کے پیچھے پوشیدہ ہیں۔ ریلوے جلد ہی اپنی جانچ پوری کر کے جوابدہی طے کرے گا لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ غلط لائن پکڑنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...