اعداد و شمار میں مہنگائی گھٹی، لیکن عوام کو راحت نہیں ملی

مودی حکومت کو اچھے دن کی پہلی خوشخبری ملی
نئی دہلی،14 جولائی (یو این بی) ایندھن، خوردنی اشیاء، تیل اور اناج کی مہنگائی کی شرحوں میں کمی کے سبب جون مہینے میں تھوک افراط زر کی شرح چار مہینے کی سب سے کم سطح تک گر کر 5.43 فیصدپر رہی جو پچھلے مہینے کے مقابلہ میں 0.58 فیصد کم ہے۔ اس کے علاوہ مئی مہینے کے مقابلے میں تین بڑے گروپوں میں پرائمری پروڈکٹ گروپ کی مہنگائی کی شرح 8.58 فیصد سے گھٹ کر 6.84 فیصد اور ایندھن و توانائی گروپ کی مہنگائی کی شرح 10.53 فیصد سے گھٹ کر 9.04 فیصد رہ گئی ہے۔ دوسری جانب مینوفیکچرنگ پروڈکٹ گروپ کی مہنگائی کی شرح 3.55 فیصد سے بڑھ کر 3.61 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

جن ضروری اشیاء کی مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے ان میں چاول، گیہوں، موٹے اناج، خوردنی تیل، انڈا، گوشت، مچھلی، لکڑی، ہاتھ سے بنا کپڑا، چمڑا ، کاغذ، ربڑ اور پلاسٹک شامل ہیں۔
جن ضروری اشیاء کی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ان میں دالیں، آلو، پھل، دودھ، تلہن، پروسیسڈ فوڈ، کولڈ ڈرنک، تمباکو اشیاء، سوتی کپڑے، کیمکل اور کیمیائی اشیاء، معدنی اشیاء، لوہا اور مشینری سازو سامان شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *