حکومت پنجاب کا بجٹ پیش، زراعت کے لیے 20020 کروڑ کی تجویز

budget 14-15

چنڈی گڑھ، 16 جولائی (یو این بی): حکومت پنجاب کے وزیر مالیات پرمندر سنگھ ڈھینڈسا نے مالی سال 2014-15 کے لیے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں کل 73,593 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں مختلف منصوبوں کے لیے 20100 کروڑ روپے، اناج ذخیرہ اندوزی کے لیے 17076 کروڑ روپے، تعلیم کے لیے 1869 کروڑ روپے، زراعت کے لیے 20020 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ ساتھ ہی بجٹ میں نئے چنڈی گڑھ کو منظوری دینے کے علاوہ موہالی میں آئی ٹی سٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ حکومت نے اپنے بجٹ میں پی یو سی کے لیے 310 کروڑ روپے، آٹا و دال کے لے 486 کروڑ روپے، شہری ترقی کے لیے 1000 کروڑ روپے، کھیل کے لیے 33 کروڑ روپے، یادگار قائم کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے اور امرتسر ریپڈ بس سسٹم کے لیے 45 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں مزدوروں کی دہاڑی کو بڑھا کر 200 روپے کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ ساتھ ہی 50,000 نئی ملازمت پیدا کرنے کی بات کہی ہے۔ موہالی میں 150 کروڑ روپے کی لاگت سے فٹ ویئر انجینئرنگ قائم کیا جائے گا۔ امرتسر کو آئی ٹی اور نالج پارک ہب کی شکل میں وسعت دیا جائے گا۔ چنڈی گڑھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کام بھی دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ڈرگ ایڈکشن ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر ایکٹ بنانے کی بات بھی بجٹ میں کہی گئی ہے۔ ریاست میں 13698 ٹیچروں کی نئی بحالی کی بھی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ وزیر مالیات نے بتایا کہ پنجاب سرمایہ کاری حوصلہ افزائی بیورو ’نوڈل ایجنسی‘ کی شکل میں کام کرے گا۔
دوسری طرف حزب مخالف نے بجلی-پانی مدعے پر ہنگامہ کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آئوٹ کر دیا۔ بجٹ پیش کیے جانے کے دوران ایوان میں بجلی چلی گئی تھی جس سے بجلی کی صورت حال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل 15 جولائی سے شروع ہوا۔ پہلے دن آنجہانی ممبران اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آج 16 جولائی کو عام بجٹ پیش کیا گیا اور 17 جولائی کو صبح کے اجلاس کا موضوع غیر سرکاری کاروبار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *