Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

’ڈاکٹر ہیڈگیوار آروگیہ سنستھان‘ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا انکشاف

by | Jul 17, 2014

247 روپے کی دوا کے لیے 1,87,466 روپے کی ادائیگی
نئی دہلی، 17 جولائی (یو این بی): دوا صرف 247 روپے کی تھی لیکن اسپتال میں ادائیگی کی گئی 1,87,466 روپے کی۔ جی ہاں، کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے کڑکڑڈوما واقع دہلی حکومت کے اسپتال ’ڈاکٹر ہیڈگیوار آروگیہ سنستھان‘ میں۔ یہاں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فرماسسٹ اور ایک ڈاکٹر کی وجہ سے اس گھوٹالے کا انکشاف ہوا۔ دہلی حکومت کے محکمہ خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری کی ہدایت پر اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیش کالرا نے مشرقی ضلع کے فرش بازار تھانہ میں معاملہ درج کروایا ہے۔ اس معاملے میں جہاں دوا کمپنی ملوث ہے، وہیں اسپتال کے بھی کئی افسران کی ملی بھگت کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ بہر حال، پولس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ڈاکٹر ہیڈگیوار اسپتال میں پنشن حاصل کرنے والوں کے لیے دہلی گورنمنٹ ایمپلائز ہیلتھ سروسز اسکیم کے تحت ضرورت و مطالبہ کے حساب سے دوا منگوا کر دی جاتی ہے۔ اس اسپتال میں 15 ڈسپنسریاں جڑی ہوئی ہیں۔ اسپتال میں ان دوائیوں کی فراہمی میسرس شری لکشمی میڈیکوز کمپنی کرتی ہے۔ گزشتہ 23 اور 25 جون کو ڈیلنگ اسسٹنٹ منوج کمار چوہان، فرماسسٹ اور ڈاکٹر یوگیش کمار کٹاریا نے ایک نوٹ لکھا، جس میں بتایا کہ دسمبر 2013 اور جنوری 2014 کے بل میں گڑبڑی کی گئی ہے۔ اس جانکاری کے ملتے ہی وجلنس ڈپارٹمنٹ اور دیگر افسران کی ہائی لیول کمیٹی تشکیل کی گئی۔ اس کے بعد کمیٹی نے متعلقہ دستاویزات ضبط کیے۔ اسپتال انتظامیہ کو شروعاتی تفتیش میں پتہ چلا کہ دوا خرید کا پورا عمل بدعنوانی سے بھرا ہوا ہے۔ پورے معاملے کی جانکاری صحت و خاندانی فلاح و بہبود وزارت کے سکریٹری کو دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جانچ میں جتنے روپے کی بدعنوانی کا پتہ چلا ہے وہ صرف آغاز ہے۔ جانچ ابھی صرف دو مہینے کے بل کی ہوئی ہے جب کہ کمپنی طویل مدت سے دوا کی فراہمی کر رہی ہے۔ اگر پورے معاملے کی صحیح جانچ کی جائے تو کئی بڑے افسران اس کی زد میں آئیں گے اور بدعنوانی کی رقم میں کئی گنا اضافہ کا بھی امکان ہے۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...